پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے عمران خان سے حلف اٹھانے سے قبل ہی استعفیٰ مانگ لیا

datetime 11  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بقایا نشستوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھانے سے قبل بقایا نشستوں سے استعفی دینا پڑے گا ۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدوار کو ایک نشست رکھنا ہوگی اور حلف اٹھانے سے قبل بقایا نشستوں

سے استعفی دینا پڑے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ چھوڑنے والی نشست کا استعفی الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوگا جو چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جن میں این اے 53 اسلام آباد، این اے 131 لاہور، این اے 95 میانوالی، این اے 243 کراچی اور این اے 35 بنوں شامل ہیں جب کہ چیئرمین تحریک انصاف نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…