ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایک بہت بڑے لیڈر نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ ۔۔۔ حامد میر نے دھماکہ کر دیا، بہت جلد کیا ہونے والا ہے؟ حیران کن انکشافات

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بہت بڑے لیڈر نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ ۔۔۔ حامد میر نے دھماکہ کر دیا، بہت جلد کیا ہونے والا ہے؟ حیران کن انکشافات اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات 2018ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور ان نتائج کے مطابق جزوی اور غیر سرکاری طور پر تحریک انصاف برتری حاصل کیے ہوئے

ہیں اور وہ مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینئر صحافی حامد میر سے فون پر رابطہ کیا ہے،اس بات چیت کا احوال لکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سینئر صحافی نے لکھا کہ آپ پسند کریں یا نہ کریں لیکن متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ وہ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کر سکتے اور وہ جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلانے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن میں دھاندلی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ نتائج قبول نہیں کریں گے، اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی پر آصف علی زرداری اور شہباز شریف سے بات ہو گئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…