پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ووٹ دکھانے کا جرم ،عمران خان کو سزا ،الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا وہاں کا الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے پہلے چیک کیا جائے گا کہ خواتین کے دس فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں کہ نہیں،امیدواروں کو دس رو زکے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانی ہوں گی ، اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے والوں کا نوٹیفیکیشن ہو گا،نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے تین روز کے اندر آزاد امیدوار پارٹی جوائن کر سکتے ہیں،

ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا تو عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔بدھ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جہاں ووٹ سے روکا گیا وہاں کا الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے پہلے چیک کیا جائے گا کہ خواتین کے دس فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں کہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی پابندی تھی، پول ڈے سے 14 دن کے اندر اندر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ،امیدواروں کو دس رو زکے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانی ہوں گی ، اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے والوں کا نوٹیفیکیشن ہو گا ،انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں بلوچستان کی صورت حال قدرے بہتر ہے ،مستونگ سانحہ بہت افسوس ناک تھا ،ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا تو عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی ہے،فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیار کتنے استعمال کئیگئے اس کی فی الحال اطلاع نہیں،پہلے بیلٹ پیپرز کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھا اس بار مہنگا ہے،سب سے زیادہ اخراجات عملہ کی تربیت پر ہوا،انہوں نے کہا کہ جن چینلز نے مقررہ وقت سے قبل ٹی وی پر رزلٹ دکھائے ان کا نوٹس لیا گیا ہے،پیمرا کو ہدایت کی گئی کہ ان کو روکا جائے ،پیمرا نے ان چینلز کو نوٹسز جاری کیے ،ایک چینل نے نتیجہ پہلے دکھانے پر پیمرا سے معافی بھی مانگی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخابات ایک ماہ میں ہونے کا امکان ہے،غیر ملکی مبصرین کو کبھی انتخاب کے مشاہدے کی دعوت نہیں دی گئی ،غیر ملکی مبصرین ہمیشہ خود درخواست کرتے ہیں کہ وہ مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں ، آر ٹی ایس کی وجہ سے نتائج میں شفافیت آئے گی،نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے تین روز کے اندر آزاد امیدوار پارٹی جوائن کر سکتے ہیں۔)



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…