منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پولنگ سٹیشنز پر کیا ہورہاہے؟مسلم لیگ (ن) ، ایم کیوایم پاکستان اوربی این پی نے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2018میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہارکردیا ۔مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان وسابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے مراحل میں پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا ہے اور انہیں الیکشن کمیشن کا فارم نمبر 45جاری نہیں کیا جارہا ہے اس کے بعد اب الیکشن کمیشن ذمہ دارہو گا

نتائج میں تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہیں اور نتائج کو روک دیا گیا ہے ۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان سے اویس لغاری ، لاہور سے پرویز ملک ، فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے الیکشن سیل کو بتایا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے گنتی کے دوران زبردستی باہر نکالا گیا ہے اور نتائج تبدیل کئے جا سکتے ہیں ۔ا نہوں نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ان کو اکثریت حاصل ہے وہاں کے نتائج کو روک دیا گیا ہے اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو مصدقہ کاپیاں اور فارم 45جاری نہیں کیا جارہا ۔ اسی طرح کی صورتحال کا سردار ایاز صادق کو بھی سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور نون لیگ اپنی حکمت عملی بنا رہی ہے اور ہمارے الیکشن سیل کو جو اطلاعات موصول رہی ہیں وہ ہم میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ سے نون لیگ کے امیدوار وسابق وزیر دفاع خرم دستگیر جو 20ہزار ووٹوں کی برتری سے جیت رہے تھے ان کے مزید نتائج روک دیے گئے ہیں اور مصنوعی طریقے سے نتائج بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور ہمیں مختلف علاقوں سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں ۔ادھرایم کیو ایم پاکستان نے بھی الیکشن نتائج پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے

عام انتخابات میں پری پول دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں میں پری پول دھاندلی کی گئی۔فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم تصدیق شدہ نتیجہ نہیں دے سکتے، این اے 249 صلاح الدین اسکول پولنگ اسٹیشن 89 سے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نکال دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ گلزار ہجری میٹروول میں ایک پولنگ اسٹیشن سے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نکال دیا گیا،

الیکشن کمیشن عملے نے نتیجہ نہ دیا توہم مظاہرہ کریں گے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ سب کچھ کے باوجود ایم کیو ایم کا ووٹر باہر نکلا، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی ، این اے239 میں ایم کیوایم کے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا، ضلع وسطی میں شہریوں کے ووٹ ٹرانسفر کئے گئے جبکہ بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی (بی این پی ) نے بھی دھاندلی کا الزام عاید کیاہے )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…