اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے، بڑی جماعت نے دھرنے کا اعلان کر دیا، تمام کارکنوں کو بلوا لیا گیا

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی 8 بڑی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے،تحریک لبیک کے مرکزی ترجمان اویس نورانی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہمیں نتائج نہیں دیے جا رہے ہیں، نتائج کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب تحریک لبیک نے اپنے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی ہے، تحریک لبیک نے اپنے کارکنوں کو فوراً پولنگ سٹیشنز پر پہنچنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ نتائج موصول ہونے تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر دھرنا دیں،

اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو دھکے دے کر پولنگ سٹیشن سے باہر نکالا جا رہا ہے اور الیکشن کمیشن کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نتائج دلوائے، دوسری جانب متحدہ مجلس عمل نے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کے عمل کی مذمت کی ہے اور متحدہ مجلس نے بھی نتائج فراہم نہ کیے جانے کی شکایت کر دی ہے، اسی طرح پی ایس پی کے سینئر رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ نتائج روکے جا رہے ہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیا جا رہا۔ دوسری جانب جیو ٹی وی کی الیکشن ٹرانسمشن میں شاہ زیب خانزادہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ن لیگ کے سینئر رہنما مصدق ملک نے بتایا ہے کہ لاہور کے تمام حلقوں کے نتائج روک لیے گئے ہیں اور حمزہ شہباز جو کہ واضح لیڈ کے ساتھ جیت رہے تھے ان کے حلقے کے تمام نتائج روک لیے گئے ہیں اور حمزہ شہباز کے پولنگ ایجنٹس کو کمروں میں بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خرم دستگیر خان اپنے حلقے میں 20 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے ان کے باقی آنے والے رزلٹ روک لیے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے، ان پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر کیوں نکالا گیا اس کا الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی میں رزلٹ کو روکا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات 2018ء کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ دوسری پوزیشن پر ہے۔ ایسے میں ن لیگ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی کی جا رہی ہے، اس موقع پر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کہا کہ رانا ثناء اللہ کے 80 سے 90 پولنگ اسٹیشنز سے ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ہے، سرگودھا سے حامد کے حلقے سے دھاندلی کی آوازیں آ رہی ہے، اگر فارم 45 پر ہمارے دستخط نہیں ہیں تو یہ رزلٹ جو ٹی وی پر دکھائے جا رہے ہیں یہ کون دے رہا ہے، پولنگ جان بوجھ کر آہستہ کی گئی، فوج انتظامات کے لیے بلائی گئی، سوال ہے کہ اب وہ سکیورٹی کہاں ہے جب ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے۔بی این پی ، اے این پی او ر ایم کیو ایم نے بھی اسی قسم کی شکایات کی ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…