منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچے تو پتہ چلا کہ ۔۔ایسا کام ہو گیا کہ جسٹس ثاقب نثار اپنے ہی سٹاف پر چڑھ دوڑے ، کھری کھری سنا دیں

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، غلط پولنگ سٹیشن لیکر جانے پر سٹاف پر اظہار برہمی، مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے رہائش گاہ سے

نکلے تو ان کا سٹاف انہیں غلط پولنگ سٹیشن پر لے کر پہنچ گیا جس پر جب وہ پولنگ سٹیشن کے اندر پہنچے تو غلط پولنگ سٹیشن آنے پر انہیں نے اپنے سٹاف پر سخت اظہار برہمی کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انہیں کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ۔ غلط پولنگ سٹیشن پر پہنچنے کے بعد چیف جسٹس بعدازاں اپنے مطلوبہ پولنگ سٹیشن پہنچے اور انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی عام ووٹرز کو بھی چیف جسٹس کی طرح غلط پولنگ سٹیشن کی شکایت کا سامنا کرنا پڑا ۔ الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے پولنگ سٹیشن معلوم کرنے سے کئی ووٹرز ایف بی آر بلڈنگ پہنچ گئے کیونکہ میسج میں پولنگ سٹیشن ایف بی آر بلڈنگ میں ظاہر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنما بھی اپنا قومی فریضہ سرانجام دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پہنچ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسمعیل خان میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ‘ووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں، نمائندوں کو پرکھیں اور اس کے مطابق اپنا ووٹ دیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے حلقہ این اے 200 اور حلقہ پی ایس 10 نوڈیرو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹو

میں ووٹ کاسٹ کیا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وقت کم ہے اور کئی پولنگ اسٹیشنز پر 2 سے 3 ہزار ووٹ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز کو سہولت ملے کہ وہ آسانی سے ووٹ ڈال سکیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے این اے 243 کراچی کے پولنگ اسٹیشن ایم ایس پبلک اسکول

میں ووٹ کاسٹ کردیا۔این اے 247 کراچی کے آزاد امیدوار جبران ناصر نے پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پر ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے سب کو نکلنا چاہیے، لوگ گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں، سب کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ڈیفنس لاہور کے علاقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…