جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

ٹیکسی میں مفت سفر،کپڑوں پر 50فیصد رعایت،مختلف برانڈز ،ریسٹورنٹس کی جانب سے ووٹرز کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ آفرز کا اعلان ،تفصیلات جاری

datetime 24  جولائی  2018 |

لاہور ( این این آئی) مختلف برانڈز اور ریسٹورنٹس کی جانب سے آج ( بدھ ) 25جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر ووٹرز کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ آفرز کا اعلان کر دیا گیا۔ آن لائن ٹیکسی سروس ’’کریم‘‘نے 25جولائی کو خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، یعنی آج بروز بدھ جب ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے لیے نکلیں گے تو کریم کی جانب سے انہیں مفت رائڈ فراہم کی جا رہی ہے۔اس مقصد کے لیے کریم نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے

ڈرائیورز سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں، جو ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لانے اور واپس لے جانے کا کام سرانجام دیں گے۔یعنی جمہوریت کو کریم کے ساتھ چلایئے!۔اسی طرح مختلف برانڈز اور ریسٹورنٹس کی جانب سے بھی ووٹرز کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس ڈسکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے سوچ سمجھ کر ذمہ داری کے ساتھ ووٹ ڈالیں اور پھر انگھوٹے پر لگا سیاہی کا نشان دکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔کپڑوں کی مشہور برانڈ گل احمد نے بھی الیکشن کے بڑے دن پر 50 فیصد کے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، جن کا کہنا ہے، کوئی بھی ووٹ ضائع نہیں ہوگا، آپ صرف ووٹر نہیں بلکہ مستقبل کو تعمیر کرنے والے امیدوار ہیں تو ووٹ دینے کے بعد اپنے انگوٹھے کا نشان دکھائیے اور شاپنگ کیجیے۔ معروف برانڈ ثنا سفیناز نے بھی الیکشن کے دن پر خصوصی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے اور لکھا کہ اپنی آواز کی اہمیت جانیے اور پاکستان میں تبدیلی لائیے جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔اگر ووٹرز، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انگوٹھے کا نشان دکھائیں گے تو وہ ثنا سفیناز برانڈ کی جانب سے 5 ہزار کی شاپنگ پر 1800 کا تحفہ حاصل کرسکتے ہیں اور یہ آفر تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی۔

ووٹرز جب ووٹ ڈالنے کے بعد مطمئن ہوجائیں تو وہ کسی بھی ایکسپریسو کیفے جاسکتے ہیں اور انگوٹھے پر لگا سیاہی کا نشان دکھا کر مفت کافی انجوائے کرسکتے ہیں۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تمام ووٹرز کو خوشی تو ضرور ہوگی ایسے میں منہ میٹھا کرنے سے مزہ دوبالا ہوجائے گا لہٰذا ووٹ ڈالنے کے بعد فورا ڈیل فرایو کا رخ کیا جاسکتا ہے کیونکہ 25جولائی کو ووٹر اپنے انگوٹھے پر لگی سیاہی کا نشان دکھا کر ڈیل فرایو سے مفت بیکری آئٹم لے سکتے ہیں

لیکن واضح رہے کہ یہ آفر صرف مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی۔ڈیل فرایو کا پیغام ہے، ووٹ ڈالیے تبدیلی کے لیے اور بہتر پاکستان کے لیے۔ووٹ ڈالنے کے بعد گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ کبابستان ریسٹورنٹ جاکر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کرکے مزے سے کھانا بھی کھایا جاسکتا ہے۔جب آپ 25جولائی کو ووٹ ڈال کر اپنا فریضہ پورا کرلیں تو ہلکی پھلکی بھوک میں

برگر لیب کا رخ کیا جا سکتا ہے اور انگھوٹے پر ووٹ کا نشان دکھا کر فرنچ فرائز کی آفر حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایسے ہی فرائز کی آفر کل برگر ان لا پر بھی موجود ہوگی یعنی ووٹ دو فرائز لو۔اور اگر 25جولائی کو ووٹ دینے کے بعد فریش محسوس کرنا چاہیں تو ڈائیلاگ جا کر فریش منٹ لیمونیڈ بالکل مفت پیا جاسکتا ہے۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے؟ تیاری پکڑ لیں، ووٹ دیں اور ڈسکانٹ لیں!۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…