اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پمز کے مقرر کردہ میڈیکل بورڈز نے نواز شریف کے بارے میں کیا رپورٹ دی؟انہیں جیل سے اب منتقل کیاجائیگا یا نہیں؟ نگران حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نگران پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ پمز کے مقرر کردہ میڈیکل بورڈز کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش ہیں تاہم سابق وزیر اعلیٰ کے مطالبہ پر میڈیکل بورڈ کی تجویز پر تمام قانو نی تقاضے پورے کرتے ہوئے جیل سے منتقلی پر غور کیا جا ئیگا،سابق وزیر اعظم کو کمرے میں ائیرکنڈیشن مہیا کردیا گیا ہے ،

اضافی طور پر بریکٹ فین کی فراہمی کے ساتھ گھر سے ڈاکٹرز کا تجویز کردہ کھانا منگوانے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے، انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا سے متعلق افراد کو کیمرہ اور موبائل فون پولنگ سٹیشن کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ، صحافی حضرات10منٹ سے زیادہ پولنگ سٹیشن میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیربرائے قانون ضیاء حیدر رضوی، وزیر داخلہ شوکت جاوید اور اطلاعات و نشریات وقاص احمد ریاض نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ صوبائی وزیر قانون ضیاء حیدر رضوی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پنجاب حکومت کی غیرجانبداری پر لگائے جانے والے الزامات ان کی انتخابی مہم کی ضرورت ہیں ، اگر الزامات لگانے والی جماعتیں اپنے دعوؤں میں سچی ہوتیں تو سڑکوں کی بجائے عدالتوں کا رخ کرتیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے الزامات کا جواب ان کے انداز میں دیتے تو ہمارے پاس بھی بتانے کے لیے بہت کچھ تھا ۔ پہلے اپنی حدود سے تجاوز کیا نہ اب کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پریس کانفرنس نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صرف اس مقصد کے لیے کی گئی ہے کہ ہم میڈیا کو اپنی غلطیوں کی نشاندہی کا موقع فراہم کریں اور آج الیکشن کے بعد جب نگران حکومت پر اعتراضات اُٹھائے جائیں تو میڈیا نگران حکومت کا دفاع کرے۔

وزیر داخلہ شوکت جاوید نے میڈیا کو الیکشن کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کل 47473پولنگ سٹیشن قائم کیے جا رہے ہیں جن میں سے تقریباً 6000حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ ہر پولنگ سٹیشن پر چار چار ملٹری جوان تعینات کیے گئے ہیں جن میں سے دو پولنگ سٹیشن کے اندر اور دو باہر فرائض سرانجام دیں گے ۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر 5سے6سپاہی تعینات کیے جائیں گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے عملے کا پولنگ کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہو گا وہ صرف پولنگ کے سامان اور عوام کے تحفظ کی ذمہ عوام پوری کریں گے۔ مجسٹری کے زیادہ تر اختیارات پریزائڈنگ آفیسرز کے پاس ہوں گے جبکہ کچھ اختیارات فوجی افسران بھی استعمال کر سکیں گے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت احمد وقاص ریاض نے صحافیوں سے ضابطہ اخلاق کی بابندی کی درخواست کی ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کوریج کے لیے میڈیا کو جاری ہونے والے خصوصی کارڈز الیکشن کمیشن اور پی آئی ڈی کی جانب سے جاری کیے جا رہے ہیں۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزراء نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی جانب سے کیا جانے والا یہ پراپیگنڈہ بالکل غلط ہے کہ نواز شریف کو جیل میں پہلی رات زمین پر سلایا گیا ۔ کمرے میں سامان کی ریلیز کے لیے ضروری کاغذی کاروائی کے دوران سابق وزیر اعظم نے اپنی مرضی سے میٹرس پر رات گزاری جبکہ اُنھیں بیڈ مہیا کر دیا گیا تھا۔نگران صوبائی حکومت نے پچھلے تمام دورانیہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 832ایف آئی آرز درج کیں جن میں سے 199(ن)لیگ کے ورکز کے خلاف، 192تحریک انصاف، 23پاکستان پیپلز پارٹی ، 10ایم ایم اے اور 195آزاد اُمیدواروں کے خلاف درج کی گئیں ،(ن)لیگ کے 205ورکرز گرفتار ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 145ورکرز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی آر شدہ تمام کارکن رہا کیے جا چکے ہیں جبکہ چند ایک سے متعلق کارروائی جاری ہے۔ (ن)لیگ اور دیگر پارٹیوں کے کارکنان کی گرفتاریوں میں تعداد کا جو فرق نظر آرہا ہے وہ نواز شریف کے استقبال کے لیے بغیر اجازت نکالی کئی ریلی کا نتیجہ ہے نہ کہ نگران حکومت کی جانبداری۔ آخر میں تینوں صوبائی وزراء نے عام انتخابات کے دوران پولنگ کے عمل کے دوران بروقت اطلاعات کی فراہمی اور نتائج کی نگرانی کے لیے محکمہ تعلقات عامہ میں قائم کردہ میڈیا سٹی کا افتتاح کیا ۔ صوبائی وزیر قانون نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نبیلہ غضنفر کو میڈیا سٹی کے قیام اور ادارے کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر اور ان کی ساری ٹیم نے پورے دورانیہ میں نگران حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیااور میڈیا کے ساتھ ان کا تعلق جوڑے رکھا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…