جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

 پی ٹی آئی کی ووٹ لینے کیلئے انوکھی سکیم متعارف الیکشن سے ایک دن قبل حلقہ این اے 52میں ووٹ کےبدلے نئے موٹر سائیکل تقسیم کئے جاتے رہے، یہ موٹر سائیکل کون بانٹ رہا ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ووٹ لینے کے لیے انوکھی سکیم متعارف کروا دی ۔ووٹ دینے کی یقین دہانی پراین اے 52 کے یو سی 9 چراہ کے چیئرمین حاجی راجہ زوالقرنین نے پی ٹی آئی کے اْمیدوار راجہ خرم کے لیے نئے موٹر سائیکل تقسیم کیے،الیکشن کمیشن نے تاحال اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔منگل کوپاکستان تحریک انصاف نے ووٹ لینے

کے لیے انوکھی سکیم متعارف کروا دی ۔ووٹ کے بدلے میں ووٹرز میں موٹرسائیکلز بانٹے گئے۔این اے 52 کے یو سی 9 چراہ کے چیئرمین حاجی راجہ زوالقرنین نے پی ٹی آئی کے اْمیدوار راجہ خرم کے لیے نئے موٹر سائیکل تقسیم کیے ۔گزشتہ اتوار کی رات چراہ گاؤں میں ہونے والے جلسہ میں تحریک انصاف کے لاڈلے چئیرمین نے دوران قرعہ اندازی چالیس لوگوں کو موٹر سائیکل دیے۔ ووٹرز سے مطالبہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل کے بدلے تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز کو ووٹ دیں ۔معلومات حاصل کرنے پرچئیرمینحاجی راجہ زوالقرنین نے موٹرسائیکل بانٹنے سے انکار کردیا جبکہ تقسیم کیے گئے موٹر سائیکل پر راجہ ذرلقرنین کے سٹیکر واضح طور پر آویزاں تھے۔این اے 52 کے یو سی 9 چراہ کے چیئرمین حاجی راجہ زوالقرنین نے کہا کہمیں نے نہیں بلکہ چوھدری صداقت نے موٹرسائیکل بانٹے۔الیکشن کمیشن نے تاحال اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 49 سے خبر آئی تھی کہ یہاں ووٹ خریدے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق حلقے میں آزاد امیدوار عدنان خان نے ووٹوں کی خریدوفروخت شروع کرتے ہوئے ووٹو ں کے بدلے موٹر سائیکل اور رکشے کا پیکج متعارف کروا دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک خاص تعداد میں ووٹ دینے والے کو موٹر سائیکل اور رکشہ دیا جا رہا ہے جبکہ فی ووٹ پانچ ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔

آزاد امیدوار عدنان خان کا نام عدنان پانچ ہزار والا مشہور ہو گیا۔ واضح رہے کہ آزاد امیدوار عدنان خان سینٹر دلاورِخان کے بیٹے ہیں‎۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر رکھا ہے اور اس حوالے سے شکایات موصول ہونے پر الیکشن کمیشن عمران خان، پرویز خٹک، ایاز صادق اور فضل الرحمن کو نازیبا زبان کے استعمال پر طلبی کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے۔جبکہ اس سے قبل کے انتخابات میں بھی اسی قسم کی کئی شکایات میڈیا پر رپورٹ ہو چکی ہیں ۔جبکہ کئی مقامات پر اس کے واضح ثبوت بھی سامنے آئے تھے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…