پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کل25جولائی پولنگ ڈے، الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے اورووٹرز کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ تفسیلات کے مطابق کل 25جولائی پاکستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ڈے کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور مقررہ وقت کے ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں

موجود ووٹرز کو اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔پولنگ ڈے کے دن انتخابی عملے اور ووٹرز کیلئے الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے، سکیورٹی اہلکار اور پولگنس سٹیشن پر موجود افراد کیلئے لازم قرار دیا ہے کہ وہ ووٹ کی رازداری کا خیال رکھیں۔ یکیورٹی اہلکار پرائزئیڈنگ آفیسر کو اس کی قانونی ذمہ داریوں کے مؤثر اور بھرپور انداز میں ادائیگی میں معاونت کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن پر پرامن، دوستانہ اور محفوظ ماحول میسر ہو اور ووٹرز کو کسی بھی صورت میں ووٹنگ سے روکنے کے لیے ڈرایا یا دھمکایا نہ جاسکے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پولنگ ایجنٹ اپنا شناختی بیج نمایاں طور ہر ہمہ وقت آویزاں رکھیں تاکہ ان کی پہنچان میں دشواری پیش نہ آئے جب کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔ ووٹر اپنے حلقے میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ایک ایک امیدوار کو ووٹ دے سکے گا، قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دستیاب ہوگا جن پر امیدواروں کے نام کے ساتھ ان کے انتخابی نشان موجود ہوں گے۔ووٹر کو سب سے پہلے پولنگ اسٹیشن میں موجود افسر کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جس کے بعد ووٹر کو ووٹرز فہرست میں موجود اپنا نام تلاش کرنے کے بعد

وہاں انگوٹھا لگانا ہوگا، اس کے بعد ووٹر کے انگوٹھے پر سیاہی لگائی جائے گی۔اس عمل کے بعد ووٹر کو بیلٹ پیپرز کی کتاب پر مختص جگہ پر انگوٹھا لگانا ہوگا جس کے بعد مقررہ افسر ووٹر کو سبز اور سفید رنگ کے دو بیلٹ پیپرز دے گا۔پولنگ کے کمر ے میں ہی ووٹر خفیہ رائے شماری کے لیے مختص مقام پر جاکر اپنے من پسند امیدوار کے نشان پر ٹھپہ لگائے گا جس کے بعد سبز بیلٹ پیپر کو سبز بیلٹ باکس اور سفید بیلٹ پیپر کو سفید بیلٹ باکس میں ڈالنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…