پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

حلقہ این اے 220، پاک فوج نے جعلی ووٹنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جانتے ہیں اس حلقے سے تحریک انصاف کا کونسا سینئر رہنما الیکشن لڑ رہا ہے اور اس کے مدمقابل پیپلزپارٹی کی کونسی شخصیت ہے؟بڑی خبر آگئی

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقے این اے 220میں دھاندلی کی کوشش پکڑی گئی، عمرکوٹ کے علاقے پاکستان چوک سے دوران تلاشی 5 ملزمان کو جعلی بیلٹ پیپرز لے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ کے مصروف ترین علاقے پاکستان چوک میں رینجرز اہلکار معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ پکڑے گئے۔رینجرز اہلکاروں نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے

کردیا جنہیں بعدازاں سٹی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انور سومرو، کھنگھار، حاکم، اقبال اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ملزمان کا بتانا تھا کہ بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 کے گاؤں بوڑھہ باھ لے جائے جارہے تھے جب کہ ملزمان کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔یاد رہے کہ عمرکوٹ کے اس حلقے این اے 220 پر تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…