پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

سات ارب 85 کروڑ کی لوٹ مار، نیب کو کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ‘ شہباز شریف اور نجم شاہ سرفہرست،دونوں کوگرفتار کئے جانے کا قوی امکان

datetime 24  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) قائد اعظم سولر پاور منصوبہ میں غیر معیاری سولر پینل کی تنصیب کرکے سات ارب 85 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس کی ناقابل تردید ثبوت اب نیب حکام کو حاصل ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بہاولپور کے نزدیک صحرا میں ایک سو میگاواٹ صلاحیت کا سولر پاور منصوبہ بنایا تھا اس منصوبہ کا انجینئرنگ ٹھیکہ ٹی پی ای اے ژنگ یانگ سن اوسس نامی غیر ملکی کمپنی کو دیا گیا تھا

یہ گروپ چین ‘ جرمن وغیرہ کمپنیوں پر مشتمل تھا ۔ سرکاری دستاویزات میں اب انکشاف ہوا ہے کہ منصوبہ کے معائدے کے مطابق غیر ملکی کمپنی کو 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے سولر ماڈل 250 واٹ جو کمپنی کے ذاتی بنائے گئے ماڈل TBEA-3250 اور انورٹر ماڈل TBEA-GC100KS کی تنصیب کرنا تھی اور اس ماڈل کے سولر کی تنصیب لگائے معاہدے میں بھی شامل تھا شہباز شریف نے اس منصوبہ سے اربوں روپے لوٹنے کیلئے من پسند افسر سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ نجم شاہ کو تعینات کیا جس نے منصوبہ کیلئے خریدی گئی ٹیکنیکل اشیاء کی کوالٹی پر سودے بازی کرلی۔ اب نیب کو سرکاری دستاویزات میں یہ ثبوت ملے ہیں کہ قائد اعظم سولر پاور منصوبہ کے سی ای او اور غیر ملکی کمپنی TBEA نے ملی بھگت کرکے JA-SOLAR ماڈل کی تنصیب کردی جبکہ معائدے کے مطابق سولر ماڈل TBEA-3250 تھا۔ غیر ملکی کمپنی اور قائد اعظم سولر پاور کمپنی کے کرپٹ افسران جن کو شہباز شریف کی مکمل آشیر باد حاصل تھی نے مل کر غیر معیاری سولر ماڈل لگا کر مجموعی طو رپر سات ارب 85 کروڑ روپے کی مالی بدعنوانی اور کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ان دستاویزاتی ثبوتوں کی بنا پر نیب حکام نے شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ افسران سے پوچھ گچھ شروع کررکھی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کے بعد اس سکینڈل کے تمام کرداروں کو بلا امتیاز گرفتار کیا جاسکتاہے ۔ )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…