پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سب سے پرانے اور قابل اعتماد ساتھی اس طرح الگ ہونگے؟کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،ن لیگ کو ایک اوربڑا جھٹکا،پوراگروپ ہی تحریک انصاف میں شامل ہوگیا

datetime 23  جولائی  2018 |

لاہور ( این این آئی)لاہور سمیت پنجاب بھر سے52سے زائد تاجرتنظیموں کے عہدیداران نے تحریک انصاف میں شمولیت اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدوار کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ بھی تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا ‘

ہم پہلے دن سے شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جمہوریت اور ملک کی مضبوطی کیلئے بھی شفاف انتخابات قومی تقاضہ ہے ‘ہم کسی چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آئیں گے ۔ وہ سوموار کے روز لاہور پر یس کلب میں تحر یک انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر طاہر نوید‘ٹر یڈر ونگ لاہور کے صدر میاں طارق فیروز کے ہمراہ پاکستان کیمسٹ رٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اسحق میو ‘تاجر قائدین میاں اسلم شہزاد ‘سہیل احمد خان ‘میاں محمد احمد کاشف ‘شیخ جلال احمد ‘میاں شفیق رحمانی ‘اظہر کھوکھر ‘مبشر چٹھہ سمیت دیگر کی تحر یک انصاف میں شمولیت اور عام انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدوارں کی حمایت کے اعلان کے موقعہ پر پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ ہم تاجر تنظیموں کو یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آنے کے بلا تفر یق تمام تاجروں تنظیموں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا اقدامات کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان جیسی ایماندار قیادت موجود ہے جو ملک سے کرپشن‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے قوم کو نجا ت دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین کررکھتے ہیں

ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ملک میں عام انتخابات مکمل طور شفاف ہونے چاہیے تاکہ عوامی اپنی مر ضی کے مطابق اپنے نمائندوں کا انتخاب کرسکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے ملک میں آئندہ حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ تحر یک انصاف ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر طاہر نوید‘ٹر یڈر ونگ لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آج پاکستان کی تاجر برداری بھی بڑی تیزی کیساتھ عمران خان کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…