جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

برسوں سے مقدر بنی خرابیوں کی گرتی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ،مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سابق وزیر اعظم کا آڈیو پیغام جاری،دھماکہ خیز اعلان

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے جیل سے جاری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برسوں سے ہمارا مقدر بننے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے ٗ میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو25جولائی کو اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں اور شیر پر مہر لگائیں ٗاللہ کی طرف سے آپ کو سنہری موقع مل رہا ہے ٗ

ملک کی تاریخ بد ل دیں ۔ پیر کو سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کی صاحبزادی کے ٹوئٹر ہینڈل سے محمد نوازشریف کا آڈیو پیغام جاری کیاگیا جس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ میں محمد نوازشریف جیل سے بول رہا ہوں ٗ25جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے ٗ ۔میں اس جیل اور قید میں بھی آپ کا جوش وخروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں ٗہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سن رہا ہوں ٗ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں سے ہمارا مقدر بننے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے آزاد وطن کے غلام بنا دیئے جانے والے لوگو اب بدل ڈالو یہ سب کچھ ۔انہوں نے کہاکہ میں اور مریم اس لئے قید میں ہیں کہ ہم نے آپ کی عزت اور آپ کے ووٹ کی عزت کیلئے ایک تحریک اٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں اور ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہا لے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو نماز فجر کے بعد بھرپور عزم اور پختہ ادارے کے ساتھ گھروں سے نکلو ٗاپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دو اور شیر کے نشان کو ووٹ دو ٗ ملک کی تاریخ بدل دالو ٗ یہ ایک سنہری موقع ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو مل رہا ہے اور اس سے ہر قیمت پر آپ نے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…