پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی ، بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا الیکشن کمیشن کا بڑا ایکشن، متعدد گرفتاریاں، پنجاب حکومت کے کئی افسران معطل

datetime 23  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیدوار یا ووٹر نہیں بلکہ ریٹرننگ افسران ہی دھاندلی میں ملوث نکلے، 6پولنگ افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جوڈیشل افسران کے خلاف پہلی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز 6پولنگ افسران کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم پر اثرانداز ہونے کے الزام میں

پنجاب حکومت کے 4افسران کو بھی معطل کر دیا ہے، معطل ہونیوالے افسران میں ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اللہ یار ڈھکو، ڈی ایس پی شہباز احمد ڈھکو، ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے سرجن ڈاکٹر محمد علی ہرل اور چنیوٹ ہی کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر محمد عمران خان ہرل شامل ہیں۔پاکستان کے انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے پوسٹل بیلٹس کے پیکٹ کھولنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق اسے رنگے ہاتھوں پیکٹ کھولتے ہوئے پکڑا گیا۔ اوکاڑہ میں ایک ریٹرننگ افسر کو ہٹایا گیا ہے جس کے خلاف جانبداری کی شکایات آ رہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق دادو میں 6پولنگ افسران کو پی ایس 80اور این اے 233کے حلقوں میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کھول کر ٹیمپرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اوکاڑہ میں ایک ریٹرننگ افسر کو ہٹایا گیا ہے جس کے خلاف جانبداری کی شکایات آ رہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق دادو میں 6پولنگ افسران کو پی ایس 80اور این اے 233کے حلقوں میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کھول کر ٹیمپرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ان کے خلاف سیہون پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اے آر او قربان علی میمن، محمد صالح میمن، عابد علی، محمد اسلم، غلام مصطفی سولنگی اور عبدالعزیز راہوپوتو شامل ہیں۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما روشن برڑو نے الزام لگایاہے کہ پی ایس 80 میں اے آر اوقربان میمن پوسٹل بیلٹ پر ٹھپے لگا رہا تھا،اس سے درجنوں بیلٹ پیپرز برآمد کرلئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…