اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

بارش کا نیا سلسلہ اتنا طویل ہوگا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،الیکشن کا دن بھی زد میں آگیا،بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے لاہور میں شروع ہونیوالی بارش 26جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوہی کر دی ’ ایم ڈی واسا نے افسران اور عملے کو الرٹ جاری کر دیا، بارش سے25 جولائی کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی تک تیز بارش ہوگی۔ مشینری اور سٹاف چوکنگ پوائنٹس پر موجود رہے گا۔ فیلڈ سٹاف ہائی الرٹ رہے گا پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں بھی نکاسی آب کا انتظام کیا جائے گامحکمہ بلدیات نے

تمام ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے کہ الیکشن والے دن بارش سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب میں 190 پولنگ اسٹیشن ٹینٹ کے اندر بنائے جائیں گے۔ جہاں پر نہ عمارت ہوگی اور نہ ہی پانی یا بجلی کی سہولت ہوگی۔ محکمہ بلدیات نے ان پولنگ اسٹیشن پر خاص طور پر انتظامات کی ہدایت کی ہے علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ 25 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کے باعث اقدامات اور پلان تیار کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…