پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نوشہرہ کینٹ، پرویزخٹک کمر کے معائنہ اور ایم ار آئی کے بعد پشاور منتقل،حادثے میں مزید 6رہنما بھی زخمی ہوئے،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک انتخابی جلسہ میں اسٹیج کرنے کے واقعہ کے بعد کمر کے معائنہ اور ایم ار آئی کے بعد پشاور منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹرز نے پرویزخٹک کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ڈاکٹرز نے تین دنوں کے آرام کا مشورہ دے دیا۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سمیت اہم سیاسی رہنماوں کی ٹیلی فون کے زریعے بیمار پرسی۔

جلدمکمل صحت یابی کے لیے دعا۔بق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک پندرہ جولائی کو نوشہرہ کے قریب میاں عیسیٰ کے مقام پر انتخابی جلسہ کے دوران اسٹیج گرجانے سے چھ مقامی رہنماوں سمیت زخمی ہوئے تھے۔زرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے پر سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے آپنی انتخابی مہم کے تمام جلسے اور مشاورتی مٹنگس ملتوع کردی۔دریں اثناء نوشہرہ انتظامیہ کا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک انتخابی جلسہ میں اسٹیج کرنے کے واقعہ کی بروقت اطلاع نہ دینے پر حلقہ پٹواری میاں عیسیٰ کو اظہار وجو ہ کا نوٹس جاری کردیا۔اے سی جہانگیرہ عادل افتخار نے تحریری حکم نامہ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں انتخابی جلسہ کے دوران اسٹیج سے گر کرزخمی ہوگئے جس کی اطلاع میڈیا کے زرائع ضلعی انتظامیہ کو ملی جو کہ حلقہ پٹواری کی سراسر غفلت ہے پٹواری کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو مراسلہ بھیج دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ کے مقام پر مورخہ 15جولائی 2018کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک امیدوار قومی اسمبلی این اے 25 کی انتخابی مہم کے انتخابی جلسہ کے دوران اچانک اسٹیج گرجانے سے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک سمیت چھ افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔

سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے انتخابی جلسہ کے اسٹیج گرنے کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ شدید برہم اے سی جہانگیرہ عادم افتخار نے فوری طور پر سرکاری مراسلہ نمبر505-08/24/ACJ/2018مورخہ 17جولائی2018ء ؁ جاری کیا جس میں اے سی جہانگیرہ نے پٹواری حلقہ میاں عیسیٰ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیاکہ میڈیا میں خبر آنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کو سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اسٹیج گرنے کا واقعہ کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔مراسلہ میں حکم دیاگیا کہ ضلع نوشہرہ کا ہر پٹواری اپنے اپنے حلقے میں کارنر میٹنگ اور جلسوں کا پہلے اور بعد میں ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کرے گا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…