اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کا پاکستان اور چین کے مابین اشتراک اور تعاون میں پختگی کی جانب بڑا قدم،حیرت انگیز کام کر دکھایا،نوٹی فکیشن بھی جاری

datetime 17  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پاکستان اور چین کے مابین اشتراک اور تعاون میں پختگی کی جانب بڑا قدم‘ تحریک انصاف میں خصوصی “پاک چین تعاون یونٹ” قائم کردیا ، پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم یونٹ کے سربراہ مقرر‘ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان چین کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پارٹی میں خصوصی “پاک۔چین

تعاون یونٹ” قائم کردیا ہے ۔ پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم کو اس یونٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا ۔یونٹ کی تشکیل اور ڈاکٹر شہزاد وسیم کی بطور سربراہ تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن منگل کے روز جاری کر دیا گیا ہے ۔ یونٹ براہ راست چیئرمین تحریک انصاف کی نگرانی میں کام کرے گا۔ یونٹ معاشی، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین سے تعاون کی پختہ راہیں تلاش کرے گا ۔یونٹ کو پاک۔چین امور کے ماہرین کی خدمات حاصل رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…