اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد 3دن کیلئے بند،ایساکیوں کیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات کے پرامن انعقاد اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن بارڈر پر باب دوستی کو 24 سے 26 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن طفیل احمد بلوچ کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ اور چمن میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور انتخابات کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں پاک افغان سرحد باب دوستی 3 دن 24، 25 اور 26 جولائی کو ہرقسم

کی آمدورفت ا ور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع چمن میں دفعہ 144 نافذ کرکے امیدواروں کی اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ جلسے اور کارنر میٹنگ کھلے میدان یا بازاروں میں کرنے پر پابندی عائد کرکے چاردیواری کے اندر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق امیدواروں کے جلسے اور کارنرمیٹنگز کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کی خدمات لی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…