منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مشرف کو آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد کتنی رقم ملی اور انہوں نے اسکا کیا ،کیا ؟ لندن اور یو اے ای کی جائیدادیں کیسے بنائیں؟ برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات میں ایسا انکشاف کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف کے آمدن سے زائد اثاثے، لندن اور متحدہ عرب امارات میں کتنی مالیت کی جائیداد ہے، برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے حوالے سے پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار’’دی نیوز‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے ذریعے

انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان کے سابق فوجی صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے 13 مئی کو لندن میںا یک فلیٹ کی خریداری کے لئے 1.35 ملین پاونڈ (پاکستانی روپے میں 20 کروڑ روپے )ادا کئے جبکہ تقریباً اتنی ہی لاگت کا ایک اور فلیٹ متحدہ عرب امارات میں اسی عرصے کے دوران خریدا گیا تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ آرمی چیف کی حیثیت سے ریٹائر ہونے پر انہیں ملنے والے مجموعی فوائد کی مالیت بھی دو کروڑ روپے نہیں بنتی ہے ۔پاکستان سے جانے کے چند ہی ماہ بعد تقریباً 40 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر رقم سے لندن اور دبئی میں فلیٹ خریدنے اور وہ بھی ایسے وقت میں کہ جب نہ تو انہوں نے لیکچر دینا شروع کئے تھے اور نہ ہی ابھی انہوں نے اپنا کوئی رہائشی پلاٹ، گھریا تجارتی املاک فروخت کی تھیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو تمام تر دستاویزی شہادتوں کے ساتھ طویل عرصے سے نیب کے سامنے پڑا ہوا ہے۔اخبار ی رپورٹ کے مطابق جنرل مشرف نے جو دستاویزات 2013ءکے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائی ہیںان سے ظاہر ہوتاہے کہ اس دوران انہوں نے اپنا کوئی رہائشی، کمرشل پلاٹ یا فارم ہائوس نہیں بیچا جو انہیں فوج میں نوکری کرتے ہوئے ملا۔ 50 ایکڑ کی زرعی اراضی جو انہیں بہاولپور میں الاٹ ہوئی تھی وہ انہوں نے 2002ءمیں فروخت کردی تھی۔ عدلیہ کی بحالی کے بعد جنرل مشرف اپریل 2009ءمیں

پاکستان سے گئے تھے۔ رپورٹ کردہ حقائق کے مطابق جنرل مشرف کو لیکچروں سے ہونے والی آمدن 2010ءمیں شروع ہوئی۔13 مئی 2009ءکو انہوں نے ہائیڈ پارک لندن کا جو فلیٹ خریدا اس کی قیمت 1.35 ملین پائونڈ ادا کی، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ان کی دو غیر ملکی غیر منقولہ جائیدادوں کا تذکرہ ہے جن میں ایک 1.28 کیسل ایکڑ، ہائیڈ پارک کریسنٹ لندن اور دوسری 3902 ساووتھ ریج ٹاور 6 ڈاون ٹاون دبئی یو اے ای کا فلیٹ ہے ۔یہ فلیٹ بھی اسی عرصے کے دوران خریدا گیاتھا اور اس کی قیمت 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد تھی ۔ لندن کے فلیٹ کی رجسٹر دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ فلیٹ صہبا مشرف کا ہے اور اس کے لئے 13 لاکھ 50 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…