پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے نتائج بھیجنے سے متعلق طریقہ کار طے کرلیا ،تفصیلات جاری

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے نتائج بھیجنے سے متعلق طریقہ کار طے کرلیا ،پریذائڈنگ افسران پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم45پر نتیجہ مرتب کریں گے اور تمام پولنگ ایجنٹس سے دستخط لینے کے بعد

ایک کاپی پولنگ سٹیشن کے باہر چسپاں کی جائے گی اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے زریعے نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل کے حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا ہے طریقہ کار کے مطابق پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 پر بنائیں گے پریذائڈنگ افسران امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے گنتی اور نتیجہ مرتب کرینگے پریذائڈنگ افسران فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط کرائیں گے اور اگر کوئی پولنگ ایجنٹ نتیجہ پر دستخط نہیں کریگا تو پریذائڈنگ افسر الیکشن کمیشن کو تحریری وجوہات بھجوائے گا پریذائڈنگ افسران فارم 46 پر استعمال ،بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کا ریکارد درج کریگا جس کے بعد پریذائڈنگ افسران رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ آر اوز،الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جبکہ پریذائیڈنگ افسران متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ پولنگ اسٹیشن پر چسپاں کرنے کا پابند ہوگا پریذائڈنگ افسران فارم 45،بیلٹ پیپرز کے سیل تھیلے،انتخابی مواد ریٹرننگ افسران کو جمع کرانے کے پابند ہونگے پریذائڈنگ افسران کی غلطی کو بعد میں ریٹرنگ افسر درست کرسکتا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج مرتب کرنے کیلئے ہدایات ملک بھر کے 85 ہزار پریذائڈنگ افسران کو بھجوائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…