بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف نے ملتان میٹرو پر 60ارب روپے خرچ کر دیے اور بسیں خالی رہی ہیں ،اگر ہمیں اقتدار ملا تو کیا کرینگے؟عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2018 |

جھنگ(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ملتان میٹرو پر 60ارب روپے خرچ کر دیے اور بسیں خالی رہی ہیں ،پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا آدھا پیسہ لاہور پر لگا دیا گیا،ہمیں 25جولائی کو کامیابی ملی تو بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کنٹرول کر کے دکھائے گی ، اگر ہمیں اقتدار ملا تو پنجاب پولیس کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے ،

ہم ملک بھر کی پولیس کو غیر سیاسی بنائیں گے۔وہ اتوار کو جھنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ مختلف شہروں میں جا کر یہ اعلانات نہیں کرتے ہم آپ کو فلاں فلاں منصوبے دے کر جارہے ہیں ، مغربی جمہوریت میں اس بات کا تصور بھی نہیں ہے ، ایسے بادشاہ کرتے ہیں جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، جمہوریت میں وفاق سے پاور صوبوں کو دی جاتی ہے اور صوبے بلدیاتی اداروں کا پاور دیتے ہیں تا کہ جس علاقے کے مسائل ہوں انہیں اسی علاقے کے لوگ حل کریں ، جھنگ کے مسائل لاہور میں بیٹھ کر حل نہیں کئے جا سکتے ، ہمیں 25جولائی کو کامیابی ملی تو بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں وزیراعظم بادشاہ بن جاتا ہے ، بادشاہت میں پسند ناپسند چلتی ہے جمہوریت میں نہیں چلتی،مقامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے مؤثر بلدیاتی نظام لانا ضروری ہے ، جمہوریت میں ایک نظام کے تحت عوام کی خدمت کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ملتان میٹرو پر 60ارب روپے خرچ کر دیے اور بسیں خالی رہی ہیں ، فیصلے لاہور میں ہوں گے تو دیگر شہروں کے مسائل بڑھیں گے ، مسائل حل کرنا جمہوری حکومت کا فرض اور عوام کا حق ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کنٹرول کر کے دکھائے گی ، اگر ہمیں اقتدار ملا تو پنجاب پولیس کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے ، ہم ملک بھر کی پولیس کو غیر سیاسی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا آدھا پیسہ لاہور پر لگا دیا گیا، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ نظریے کو کامیاب بنانے کیلئے بلے کو ووٹ دیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…