جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے اہم رہنمانے مسلم لیگ(ن) میں شمو لیت اختیار کر لی

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر مخدوم غیور بخاری اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے اور انہوں نے این اے 120میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ، پی پی 137پیر اشرف رسول ، پی پی 138میا ں عبدالرؤف ، پی پی 139میاں جلیل احمد شرقپوری بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ،

مخدوم غیور بخاری نے الیکشن 2013میں 33 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے اور وہ ضلع شیخوپورہ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے واحد امیدوار تھے مخدوم غیور بخاری کے فارم ہاؤس پر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مخدوم غیور بخاری کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پارٹی کے لئے نیک شگون ہے ان کی شمولیت سے ضلع بھر میں مسلم لیگ(ن) مذید مضبوط ہو گی اور این اے 120سمیت تمام قومی وسوبائی حلقوں میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا کہ تمام سازشوں ،رکاوٹوں اور دباؤ کے باوجود مسلم لیگ(ن) میدان عمل میں نکلی ہے نوازشریف کی آمد کے موقع پر جس طرح راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا اور لیگی کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مار کر چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا اس سے آمریت کی یاد تازہ ہو گئی ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنا پر ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی نوازشریف کا والہانہ استقبال کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں مخدوم غیور بخاری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ساتھیوں اور ووٹروں کو اعتماد میں لیکر کیا انشااللہ مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ پاکستان اور عوام سے محبت کرتے ہیں ان کے خلاف مقدمات اور سزائیں پہلے بار نہیں ہو ئیں وہ پہلے بھی سرخرو ہو ئے تھے اور آئندہ بھی ہونگے ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا نوازشریف کا راستہ روکنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا ایمپائر کی انگلی اب نہیں اٹھیگی فیصلہ عوام کے انگوٹھے سے ہو گا عمران خان ایک غیر سنجیدہ شخص کا نام ہے جو کٹھ پتلی کا کردار تو ادا کرسکتا ہے مگر ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا امیدوار پی پی 138میاں عبدالرؤف ، امیدوار پی پی 139میاں جلیل احمد شرقپوری ، سابق تحصیل ناظم فیروزوالہ رانا انوار الحق ، رانا عباس علی خاں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ25جولائی کو ضلع شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کا جنازہ اٹھے گا مسلم لیگ (ن) ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…