جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اس بارپیپلزپارٹی کے ہاتھ سے سندھ بھی گیا،عام انتخابات میں دو بڑے سیاسی اتحاد ایک ہوگئے ،سندھ بھرسے مشترکہ امیدوارکھڑے کرنے کا اعلان،کھلبلی مچ گئی

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ڈیموکریٹک الائنس اورمتحدہ مجلس عمل کے مابین سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق ہوگیا۔ مجلس عمل سندھ نے جی ڈی اے سے انتخابی اتحاد کی بھی منظوری دے دی۔ فائنل انتخابی معرکہ میں سندھ بھرسے مشترکہ امیدوارہونگے۔ سندھ اسمبلی کی 20 نشستوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی گئی ۔متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ ڈیموکریٹک الائنس سے صوبائی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مجلس عاملہ نے منظوری دیدی ہے

جلد ہی ایم ایم اے اور جی ڈی اے کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے مشترکہ طورپر اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ متحدہ مجلس عمل سندھ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے گذشتہ 10 سالوں میں سندھ کی تباہی اور عوام کا خون چوسنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ 25 جولائی عوام دشمن قیادت سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لینے کا بھترین موقع ہے۔ متحدہ مجلس عمل سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس جے یو آئی رہنما اورمجلس عمل کے پی ایس 101 کے امیدوار بابر قمرعالم کی رہائش گاہ گلشن اقبال میں صوبائی صدرمولانا راشدمحمود سومرو کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں صوبائی نائب صدور ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، مفتی یوسف قصوری،جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی، ممتاز حسین سہتو، اسلم غوری، ابراہیم طارق، حلیم غوری اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور، بنوں اور مستونگ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی مغفرت، درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی گئی، اجلاس میں ابتک انتخابی مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیاامیدواروں کی جانب سے محدود وسائل کے باوجود زبردست انتخابی مہم اور بھرپور عوامی پذیرائی پر اطمنان کا اظہار کیا گیا۔

علامہ راشد محمود سومرونے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل سندھ میں ایک سیاسی قوت بن کر سامنے آیا ہیانتخابی جلسوں میں بھرپور عوامی شرکت اس کا واضح ثبوت ہے۔ 25 جولائی کو شفاف و غیر جانبدار انتخابات ہوئے تو انشااللہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک میں متحدہ مجلس عمل ایک بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن پر فوج، رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنائے اور کیمرے نصب کئے جائیں،مجلس عمل سمیت تمام امیدواروں اورانتخابی جلسوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…