ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اتحادی حکومت ،وزیراعظم آصف علی زرداری ہونگے،بلاول بھٹو کے حیرت انگیز انکشافات،مستقبل کا منصوبہ منظر عام پر لے آئے

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت کی صورت میں آصف زرداری وزیر اعظم کے بہترین امیدوار ہیں ، میں خود بھی وزیر اعظم بننے کے لئے تیار ہوں ، آصف زرداری کو اتحادی حکومت چلانے کا وسیع تجربہ ہے انہوں نے ماضی میں اتحادی حکومت میں این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم جیسی کامیابیاں حاصل کیں ،

پیپلز پارٹی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی اور نہ ہی ہم الیکشن میں تاخیر کو برداشت کریں گے،پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ اور پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف ہے ، انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سب جماعتوں کے لئے برابر کے مواقع موجود نہیں ہیں ، جس طرح اے این پی اور بی اے پی کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا ہے اس سے ملک میں ایک خوف کی فضاء بن گئی ہے ، ملک میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے اور میڈیا پر ہمیں دوسری جماعتوں کے مساوی کوریج نہیں دی جا رہی ، ہمارے امیدواروں کو بھی دھمکایا جا رہا ہے انہیں پارٹی بدلنے یا آزاد لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ابھی تک کے حالات سے نہیں لگتا کہ یہ انتخابات شفاف ہونے جا رہے ہیں آگے والے دنوں میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ،ہم نے سندھ میں بہت سارا کام کیا، ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا ، سندھ میں ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دیئے اس پروگرام کے ذریعے ہم نے8 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ، ہم مفت علاج کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں ، سکھر میں ہسپتال بنایا جو لوگوں کو مفت علاج فراہم کر رہا ہے ، کراچی میں ہم نے دل کا ساؤتھ ایشیاء کا سب سے بڑا ہسپتال بنایا، ہم غربت مٹاؤ پروگرام چلا رہے ہیں ، مجھے خطرات کا سامنا ہے مگر میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے میں لندن جا کر نہیں بیٹھ سکتا بلکہ پاکستان کی عوام کے لئے باہر نکلوں گا ،

راؤ انوار کے معاملے میں ہم پر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں میں سمجھتا ہوں اگر کسی نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے تو اس کو اس عمل کی سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سب جماعتوں کے لئے برابر کے مواقع موجود نہیں ہیں ۔ جس طرح اے این پی اور بی اے پی کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا ہے اس سے ملک میں ایک خوف کی فضاء بن گئی ہے ۔

ملک میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے اور میڈیا پر ہمیں دوسری جماعتوں کے مساوی کوریج نہیں دی جا رہی ۔ ہمارے امیدواروں کو بھی دھمکایا جا رہا ہے انہیں پارٹی بدلنے یا آزاد لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اچ شریف میں درگاہ پر مجھے حاضری بھی نہیں دینے دی گئی اور ملتان میں مجھے میٹنگ کینسل کرنی پڑی ۔ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کو خوب میڈیا کوریج دی جاتی ہے ۔ ایف آئی نے بینک اکاؤنٹسکے حوالے سے ہمارے اوپر جھوٹا کیس بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کے حالات سے نہیں لگتا کہ یہ انتخابات شفاف ہونے جا رہے ہیں آگے والے دنوں میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔

پیپلز پارٹی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی اور نہ ہی ہم الیکشن میں تاخیر کو برداشت کریں گے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نگران حکومت کو تمام ایشوز کو حل کرنا چاہیے ۔ ہم نے اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو آگاہ کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے آرمی کو صرف سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا کام سونپا ہے اس لئے انہیں صرف یہی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست اقتدارکی حوس کے لئے نہیں کر رہا ہم نظریاتی سیاست کر رہے ہیں ۔ میں اپنی ماں کے نامکمل ایجنڈا کو مکمل کرنے نکلا ہوں ۔ ہم نے سندھ میں بہت سارا کام کیا۔

ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا ۔ سندھ میں ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دیئے اس پروگرام کے ذریعے ہم نے8 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا ۔ ہم مفت علاج کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ سکھر میں ہسپتال بنایا جو لوگوں کو مفت علاج فراہم کر رہا ہے ۔ کراچی میں ہم نے دل کا ساؤتھ ایشیاء کا سب سے بڑا ہسپتال بنایا ۔ ہم غربت مٹاؤ پروگرام چلا رہے ہیں ۔ میرے نانا نے ملک میں غریبوں کے لئے بڑے بڑے اقدام کیے تھے میں نے اپنا سیاسی سفر 19 سال کی عمر میں شروع کیا تھا ۔ پارٹی میں جو لوگ میرے بڑوں کو ساتھ رہے تھے وہی میرے ساتھ ہیں ۔ میرے بیرون ملک اکاؤنٹس نہیں ہیں ۔

زرداری صاحب نے بھی اپنا سب کچھ ڈکلیئر کیا ہوا ہے ۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ وہ اپنی ماں کا گھر بیچ رہے ہیں مگر میں اپنی ماں کا گھر نہیں بیچ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایک انٹرنیشنل اسکینڈل تھا اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایسا کوئی الزام نہیں لگا ۔ بھٹو کے نیشنلائزیشن پروگرام سے غریبوں کو فائدہ ہوا تھا ۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ سیاست جوڑ توڑ کا کھیل ہے ۔ جوڑ توڑ کے بنا سیاست نہیں کی جا سکتی ۔ پیپلز پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں ۔ اتحادی حکومت بننے کی صورت میں آصف زرداری بہترین امیدوار ہیں ۔ ان کو اتحادی حکومت چلانے کا وسیع تجریہ ہے ۔

انہوں نے ماضی میں اتحادی حکومت میں این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم جیسی کامیابیاں حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی وزیر اعظم بننے کے لئے تیار ہوں مگر آصف زرداری زیادہ اچھے امیدوار ہیں ۔ پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ اور پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف ہے ۔ کسی بھی پارٹی سے اتحاد کرنے کے لئے ہمارے لئے کوئی پارٹی نہیں ہے کیونکہ ان دونوں جماعتوں کی پالیسی ایک جیسی ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں پایا گیا اس وقت پیپلز پارٹی نے خارجہ پالیسی کو بڑے اچھے طریقے سے دوسرے ملکوں سے تعلقات بہتر رکھنے کے لئے استعمال کیا ۔ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے معیشت اور انتہا پسندی پر نظریات ایک جیسے ہیں ۔

پاکستان ، ایران گیس پائپ لائن اور سی پیک پیپلز پارٹی کی خارجہ پالیسی کا نتیجہ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات ہمیشہ مشکل میں رہے ہیں مگر ایشوز کو پارلیمنٹ میں لانے سے تمام مسائل کا حل نکالنا آسان ہو جاتا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کو اہمیت دی تھی ۔ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں پر میڈیا آزاد ہونا چاہیے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک وفاقی پارٹی ہے میں اس لئے مالا کنڈ سے انتخاب لڑ رہا ہوں ۔ مالا کنڈ کے عوام نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں ۔ میں مالاکنڈ کے عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں ۔ پاکستان کے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے میرے لئے سیاست میں حصہ لینا اور ضروری ہو گیا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ 10 سال کے بعد بھی محترمہ بے نظیر کے قاتلوں کا صحیح تعین نہیں کیا جا سکا اور ہمیں عدلیہ سے انصاف نہیں ملا ۔ بھٹو شہید کے ریفرنس پر کوئی کام نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں پھر سے جا کر ہم جوڈیشل ریفارمز پر فوکس کرینگے ۔ میں ہر جگہ جلسوں میں اپنے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خطرات کا سامنا ہے مگر میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے میں لندن جا کر نہیں بیٹھ سکتا بلکہ پاکستان کی عوام کے لئے باہر نکلوں گا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ راؤ انوار کے معاملے میں ہم پر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں میں سمجھتا ہوں اگر کسی نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے تو اس کو اس عمل کی سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…