پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں،میں جیل میں اس لیے نہیں کہ خدا نخواستہ میں نے کوئی جرم کیا ہے بلکہ میں جیل میں اس لیے ہوں کیونکہ ۔۔۔! مریم نواز نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں،نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، میری بہنیں اور بیٹیاں اس جنگ کا حصہ بنیں، پہلے مریم نواز لاہور کے ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہی تھے اب وہ پاکستان کے 272حلقوں سے انتخاب لڑ رہی ہے، اٹھیں اور باہمت پاکستانی قوم کی شاندار روایات کے مطابق اپنی بیٹی کا مان بڑھائیں۔

مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل کی مطابق مریم نواز نے عام انتخابات 2018سے قبل ووٹرزکے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں اپنی والدہ کو شدید بیماری کی حالت میں چھوڑ کر وطن واپس آئی ہوں،جب میں اپنے والد محمد نواز شریف کہ ساتھ ان سے ملنے لندن گئی اس وقت وہ بیہوشی کی حالت میں تھیں اور لندن سے واپسی سے قبل چند سیکنڈ کے لیے انہوں نے اپنی آنکھیں کھولیں ہمیں دیکھا لیکن ہماری بات نہیں ہو سکی، آپ سب ماں بیٹی کا رشتہ جانتے ہیں، اپنے دل پر قابو پا کر میں یہاں جیل کاٹنے، قانون کے آگے سر جھکانے کے لیے آ گئی ہوں، آپ سب سے درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ پاک میری والدہ کو صحت عطا فرمائے ،میں انہیں صیح سلامت دیکھ سکوں، انہیں گلے لگا سکوں۔انہوں نے کہا کہ میں جیل میں اس لیے نہیں کہ خدا نخواستہ میں نے کوئی جرم کیا ہے بلکہ میں جیل میں اس لیے ہوں کیونکہ میری رگوں میں نواز شریف کا خون ہے، میں ایک بہادر باپ کی بیٹی ہوں،دلیر قوم کی بیٹی دلیر ہوں ،انہوں نے مجھے نواز شریف کی کمزوری بنانا چاہا لیکن میں اسکی طاقت بن کر نکلی ہوں، میں جیل میں نہ ہوتی تو آپ سب کے ساتھ یہ تاریخی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہوتی، لیکن اس قید کہ باوجود میں ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہوں، آپ کی بیٹی آپ سے اپیل کر رہی ہے کہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ، اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں،

نکلیں اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، میری بہنیں اور بیٹیاں اس جنگ کا حصہ بنیں، پہلے مریم نواز لاہور کے ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہی تھے اب وہ پاکستان کے 272حلقوں سے انتخاب لڑ رہی ہے، اٹھیں اور باہمت پاکستانی قوم کی شاندار روایات کے مطابق اپنی بیٹی کا مان بڑھائیں، نواز شریف کا مان بڑھائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام جمہوریت کو مظبوط بنائیں، پاکستان کا مان بڑھائیں، اپنا مان بڑھائیں،اپنے ووٹ کا مان بڑھائیں، اپنے ووٹ کی عزت کروائیں ، مسلم لیگ (ن ) کی فتح آپ کی فتح ہو گی ، مسلم لیگ (ن ) کی فتح پاکستان کی فتح ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…