بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کے بعد ایک اور بڑا الیکشن،50سے زائد سیٹوں پر دوبارہ الیکشن کرائے جانے کا امکان،پاکستان کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین الیکشن قرار دیدیئے گئے ‎

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 25 جولائی 2018ء کو پاکستان میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس کے بعد بڑا ضمنی الیکشن بھی ہو گا جس میں پچاس سے زائد سیٹیں خالی ہوں گی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ الیکشن تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ہو گا، رپورٹ کے مطابق ایک حلقہ میں انتخابات کے اخراجات دو کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوں گے،

رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین الیکشن ہوں گے اور اس کے بعد بڑا ضمنی الیکشن ہو گا ، جس میں پچاس سے زائد نشستوں پر مقابلہ ہوگا کیونکہ بہت سے سیاستدان دو سے پانچ نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، ایک امیدوار کئی کئی حلقوں سے انتخاب میں حصہ لے رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف چھ حلقوں سے لڑ رہے ہیں، عمران خان پانچ حلقوں سے لڑ رہے ہیں اور بلاول تین حلقوں سے مقابلہ کر رہے ہیں، جمشید دستی چار حلقوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں جبکہ شیخ رشید اور شاہد خاقان عباسی دو دو حلقوں سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، جیتنے کے بعد امیدوار صرف ایک سیٹ اپنے پاس رکھے گا اور باقی نشستوں سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ جس کی وجہ سے پچاس سے زائد نشستیں خالی ہونے کا خدشہ ہے، اس طرح ایک مہنگے الیکشن کے بعد ایک بڑا ضمنی الیکشن ہونے کا قوی امکان ہے، اس بارے میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ زائد نشستوں پر انتخابات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔  25 جولائی 2018ء کو پاکستان میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس کے بعد بڑا ضمنی الیکشن بھی ہو گا جس میں پچاس سے زائد سیٹیں خالی ہوں گی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ الیکشن تاریخ کا مہنگا ترین الیکشن ہو گا، رپورٹ کے مطابق ایک حلقہ میں انتخابات کے اخراجات دو کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوں گے، رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین الیکشن ہوں گے اور اس کے بعد بڑا ضمنی الیکشن ہو گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…