جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کی ریلی نے 5منٹ کا سفر کتنے گھنٹوں میں طے کیا، حیران کن انکشاف

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) (ن) لیگ کے صدر میاں شہبا زشر یف کی ریلی نے 5منٹ کا سفر4گھنٹوں سے زائد میں طے کیا ‘سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیاں شامل رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مسلم مسجد کے سامنے سے نوازشر یف کے استقبال کیلئے نکالی جانیوالی ریلی نے مسلم مسجد سے ناصر باغ کا پانچ منٹ کا سفر چار گھنٹوں میں طے کیا اور کارکنان وزیر اعظم نوازشر یف اور شہبا زشر یف کیساتھ ساتھ میاں حمزہ شہبا زشر یف کے حق میں

بھی نعرے بازی کرتے رہے ہیں ۔ (ن) لیگ کے صدرمیاں شہبا زشر یف لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کارکنوں کے احتجاج سمیت دیگر معاملات پر لمحہ بہ لمحہ معلومات لیتے اور ہدایات دیتے رہے ‘جانثاران نوازشر یف نے شہبا زشر یف کی گاڑی کو اپنے گھیر ے میں لیے رکھا جبکہ ’’لو یو نوازشر یف ‘‘اور شہبا زپاکستان کے نعرے لگاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مسلم مسجد کے سامنے سے شروع ہونیوالی ریلی کے موقعہ پر (ن) لیگ کے کارکنان وقفے وقفے سے شہباز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کرتے رہے جس پر شہباز شریف ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے رہے ہیں جبکہ شہبا زشر یف مختلف ذرائع سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہونیوالے احتجاج اور پولیس رکاوٹوں سمیت دیگر معاملات بارے معلومات لیتے اور ہدایات دیتے رہے۔(ن) لیگ کے شہبا زشر یف کی ریلی میں شامل کنٹینرز پر سوار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کارکنوں کی توجہ کا مر کز رہے ہیں اور نعروں کے ذریعے اپنے کارکنان کا لہو گرماتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی گاڑی کے آگے دو کنٹینرز چلتے رہے جن پر سوار طلال چوہدری ، مصدق ملک، رانا اقبال، مریم اورنگزیب، کرنل (ر) مبشر جاوید اور دیگر رہنما لاؤڈ سپیکر زکے ذریعے نعرے لگواکر کارکنوں کا جوش بڑھاتے رہے کئی رہنما اپنی گاڑیوں پر سوار ہو ریلی میں شریک رہے اور کارکنان پارٹی قائدین کے سامنے جوشیلے نعرے لگاتے رہے ہیں ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…