جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایسی سہولت متعارف کردی کہ ہر پاکستانی جان کر عش عش کر اٹھے گا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی،موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکا ئو نٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کرنے کا حکم دیا اور اس کے لیے اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے عطیہ بھی کیے۔

سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈز میں چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں سے فنڈز دینے کی اپیل کی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکا ئو نٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت میسج میں ڈیم لکھیں اور 8000 پر بھیج دیں۔میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…