بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

شادی کی پہلی رات عمران خان نے اپنے تکیے کے نیچے کیا چھپایا اور سو گئے؟ وہ کیا چیز تھی؟ ریحام خان نے عمران خان کی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا، انتہائی سنگین دعوے

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے جو کہ آن لائن پڑھی جا سکتی ہے، ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی پہلی رات کا واقعہ لکھا ہے، اس میں وہ لکھتی ہیں کہ شادی کی پہلی رات عمران خان نے لیمپ بند کرنے کے بعد اپنے تکیے کے نیچے کوئی چیز چھپا دی اور اس کے بعد انہوں نے کوئی زیادہ بات چیت بھی نہیں کی، ریحام لکھتی ہیں کہ میں سمجھی کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے نقلی بتیسی لگوائی ہوئی ہے، مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ منہ کی حفاظت کے لیے تھا، ریحام نے کتاب میں لکھا کہ جب اس سلسلے میں عمران سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں رات کو دانتوں کو پیستا ہوں اس وجہ سے ماؤتھ گارڈ رکھا ہوا ہے، ریحام نے لکھا کہ میں نے کبھی عمران خان کو دانت پیستے ہوئے نہیں دیکھا جب وہ ماؤتھ گارڈ کے بغیر سوتے تھے، عمران خان نے سعودی عرب میں وہ ماؤتھ گارڈ استعمال نہیں کیا اور زیادہ وقت سو کر گزارا کرتے تھے اور اس موقع پر وہ بہت غصے اور مایوسی کے عالم میں نظر آتے تھے۔ ریحام لکھتی ہیں کہ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ کوکین استعمال کرنے والے اپنے جبڑے کو ایسے بھینچتے ہیں، شادی کے شروع کے دنوں میں درازوں کی صفائی کرتی تھی اور انتہائی معصومانہ طریقے سے سوچا کرتی تھی کہ میرے سابق شوہر بہت زیادہ سکون آور ادویات استعمال کرتے ہیں، ریحام لکھتی ہیں کہ عمران خان کے پاس ہر طرح کی سکون آور دوائیاں موجود تھیں ان ادویات میں lexotanil اور xanax بھی شامل تھیں، عمران خان کے کزن بوبی نے ایک دن میرے سامنے عمران خان کو ممنوعہ ادویات دیں۔ ریحام لکھتی ہیں کہ اس طرح کی ادویات کوکین استعمال کرنے کے بعد نیند اور سکون پہنچاتی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…