پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ڈینگی مچھروں کی طرح لاہور میں ن لیگی کارکنوں کے خلاف آپریشن شہر بھر میں دفعہ 144نافذ، ائیرپورٹ جانیوالے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دئیے گئے ن لیگ کے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں سمیت کتنے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور پولیس نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رات گئے لاہور پولیس نے نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے دفاتر پر جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور کئی مقامی رہنما گرفتار بھی کیے گئے

جس کے بعد لیگی کارکنوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ پولیس کی جانب حراست میں لیے گئے لیگی کارکنوں میں فیصل ٹاون تحفظ امن کمیٹی کے چیئرمین عاشرجٹ، کاہنہ سے مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین محمد شفقت، یو سی 98 چیرمین مزمل گجر جب کہ چیئرمین یوسی 78 سید عامر شاہ گلشن راوی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیروزوالہ یوسی 2 مسلم لیگ ن کے چئیرمین شیخ کاشف، یوسی 4 کے ساجد چوہان اور جوہر ٹاؤن سے مسلم لیگ ن کے چئیرمین ملک نثار احمد کھوکھر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے یو سی 33 یکی گیٹ وائس چیئرمین احمد رشید بٹ کے دفتر اور فیروزوالہ شاہدرہ پولیس نے مسلم لیگ ن کے چئیرمینز اور وائس چیئرمینز کے گھروں پر چھاپے مارے جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جب کہ شرپسند کارکنان کی نظربندی اور ضابطہ اخلاق پر عمل کے سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔ شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے شرپسند کارکنان کی نظربندی کیلیے فہرستیں تیار کی گئی ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کو 300 افراد کو نظربند کرنے کا حکم دیا۔دریں اثنا لاہور پولیس نے مختلف شاہراوں

پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے۔ لاہور میں لیگی کارکنوں کو ائیرپورٹ کی جانب جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز مختلف شاہراوں پر کھڑے کر دیئے ہیں۔جمعہ کو لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے لاہور واپس آرہے ہیں ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ کارکنوں کو استقبال سے روکنے کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے

کارکنوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ دوسری جانب مختلف شاہراوں پر کنٹینرز بھی کھڑے کر دیئے ہیں۔ لاہور میں مال روڈ، مزنگ، جاتی امراء اور دیگر سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔ لیگی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کنٹینرز رات گئے اہم علاقوں میں رکھ کر راستے بند کر دیے جائیں گے۔کنٹینرز ڈرائیور کے مطابق ان کے کنٹینرز ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا ہے ، اس لیے انہیں گزشتہ رات سے روکا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…