بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

حنیف عباسی کا نمبر بھی آگیا،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 11  جولائی  2018 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ہائیکورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دیدیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گزشتہ سماعت پر حنیف عباسی پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالت سے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالرحمان لودھی

نے شاہد اورکزئی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنائے۔واضح رہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد ہوگا مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی این اے 60 راولپنڈی ٹو سے الیکشن لڑرہے ہیں ٗ ان کے مد مقابل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…