جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

چودھری غفور کی مریم نوازمخالف تقریر ،ناراض لیگی کو واپس لانے کا باعث بن گئی،دلچسپ صورتحال

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کی تحریک انصاف کے وی آئی پی گارڈن منعقدہ جلسہ میں مریم نواز کے خلاف تقریر ناراض مسلم لیگی رہنماء چودھری محمد اکرم گجر کو پارٹی میں واپس لانے کا باعث بن گئی ،چودھری غفور کی مریم مخالف تقریر اور الزامات لگانے کا علم ہونے پر کافی عرصہ سے ناراض مسلم لیگی چودھری محمد اکرم گجر جذباتی ہوگئے ،

اور مسلم لیگ ن سے ناراضی چھوڑ کر لیگی نمائندوں کی انتخابی مہم چلانے کا آغاز کردیا ،مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے کی اس کوشش میں مسلم لیگی رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو ،مرکزی انجمن تاجران نے اہم کردار ادا کیا ،صورت حال کی اطلاع ملنے پر سابق ایم این اے و امیدوار قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر مسلم لیگی رہنماء چودھری عامر اقبال سندھو کے ہمراہ رات گئے مسلم لیگی رہنماء چودھری محمد اکرم گجر کے گھر پہنچ گئے اور ان کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت پر مبارکباددی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ چودھری غفور کا اپنے سابقہ قائدمیاں نوازشریف کی بیٹی کیخلاف بدزبانی کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے ،یہ شرافت اور مسلمانیت کا تقاضہ نہیں ،چودھری محمد اکرم گجر ،عاصم خان عاصی ،میاں مبشر حسین اور حبیب اللہ خان نے بھی چودھری غفور کے بیان پر شیم شیم کے نعرے لگائے ،صوبائی امیدوار مرزا جاوید بھی پہنچ گئے اور چودھری محمد اکرم گجر کو شاباشی دی ،ہنگامی پروگرام میں بلدیاتی نمائندے ،مسلم لیگی کارکنان اور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کی تحریک انصاف کے وی آئی پی گارڈن منعقدہ جلسہ میں مریم نواز کے خلاف تقریر ناراض مسلم لیگی رہنماء چودھری محمد اکرم گجر کو پارٹی میں واپس لانے کا باعث بن گئی ،

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…