جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف بیکری اور آصف زرداری پیسٹری چور ، یہ قبروں کے نیولے کی طرح ہیں ،آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی،شیخ رشید نے کھری کھری سنادیں

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف بیکری چور اور زرداری پیسٹری چور ہے یہ قبروں کے نیولے کی طرح ہیں ،نوازشریف اور زرداری نے قوم کی دولت لوٹی،ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا ،میرے پاس 10نمبر کا چھتر ہے جو ان سے لوٹی گئی دولت نکلوانے کیلئے استعمال کروں گا،فوج پر الزامات لگا نا نوازشریف کا وطیرہ بن چکا ہے، اس پر آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی ،

نوازشریف الیکشن ہارنے جارہے ہیں ،(ن)لیگ کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں ،نوازشریف کو جیل میں اے کلاس ملنی چاہئے اور مشقت کے طور پر موسیقی کی کلاس دیدی جائے ،دیگرسیاسی جماعتوں کے جلسے میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگراپنے خرچ پر جلسے کررہا ہوں ،پاکستان میں جمہوریت پیسے کی پازیبیں پہن کر ناچ رہی ہے، یہ پیسے کا کھیل ہے،علیم خان نے لاہور اور ایم کیوایم نے کراچی سے الیکشن لڑانے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکار کردیا،ہنگ پارلیمنٹ بھی بنی تو وزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 10د ن کے اندر آنا ہی آنا ہے لیکن یہ لوگوں کو تاثر نہیں دے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پتہ لگ جائے گا کہ جمعہ کے دن کتنے لوگ ان کے لئے باہر نکلتے ہیں ۔پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ۔ میں کلاشنکوف میں 7سال کے لئے قید ہوگیا تھا اوریہ تو اربوں کی پراپرٹی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف دل اور نیت سے نہیں آرہے یہ مجبوری سے آرہے ہیں۔ اگر دل سے آرہے ہیں تو حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو ساتھ بٹھا کر لائیں تو پھر میں مانوں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کو آئین اور قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے اور کسی کو اس پر افسوس نہیں ہوا کیونکہ ان کے کرتوت ایسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف خاندان نے لندن میں اپنی تمام جائیدادیں بیچ دی ہیں اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کوبھی بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ بکی نہیں ہے۔جلسے میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور میں اپنے خرچ پر جلسے کررہاہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت پیسے کی پازیبیں پہن کر پاکستان میں ناچ رہی ہے۔

یہ پیسے کا کھیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن ہارنے جارہی ہے اور یہ اداروں پر تنقید کرتی رہے گی ۔ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن دھاندلی کا الزام ضرور لگائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان نے مجھ سے کہا تھا کہ میں لاہور سے الیکشن لڑوں اور خرچہ بھی وہ کریں گے لیکن میں نے انکار کردیا ۔ کراچی کی تمام جماعتیں سمیت ایم کیو ایم کہتی تھیں کے میں کراچی سے الیکشن لڑوں لیکن میں نے انکار کردیااور کہا کہ

میں صرف راولپنڈی سے الیکشن لڑوں گا جو میری جنم بھومی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھے ۔ ن لیگ فوج پر تنقید کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ میرے اتنا کچھ کہنے کے بعد بھی اگر عوام کو سمجھ نہیں آئی تو پھر نواز شریف کوووٹ دیں تاکہ ان کو پتہ چلے کہ ان کے بچے کیسے زندگی گزاریں گے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کی سیاست کو اس ملک سے ختم دیکھ رہا ہوں۔

مسلم لیگ ن اقتدار پرست جماعت ہے یہ اقتدار کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔ کردار اور اصول کی سیاست کرنا ن لیگ میں نہیں ہے ۔یہ کوئی سیاسی اور بااصول لوگ نہیں ہیں ۔یہ اپنی دولت کو بچاتے ہیں اور اپنے ایس پیز اور پٹواری لگواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لوٹ کامال ہے اور یہ ہمیں ہی آنکھیں دکھا رہے ہیں ۔ بے نظیر کی آمد پر بھی کئی لاکھ لوگ چلے گئے تھے لیکن جمعہ تک کا انتظار کرلیں کہ کتنے بندے نواز شریف کا استقبال کرنے گئے ہیں۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ایک درخواست پر ای سی ایل سے نام نکل آتاہے ۔ نوازشریف بیکری چور اور زرداری پیسٹری چور ہے یہ قبروں کے نیولے کی طرح ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ بہت بے حس لوگ ہیں ان میں اتنی جرات نہیں کہ اپنی دولت اپنے نام پر رکھیں ان کو اس مقصد کیلئے بھی فرنٹ مین چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا

ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،مخالف مجھے اپنے آپ سے ملاتے ہیں ۔ ساری دولت لوٹ کر لے گئے اور میرے سے موازنہ کرتے ہیں۔ نوازشریف کو اصل تکلیف یہ ہے کہ میں نا اہل کیوں نہیں ہوا؟ نوازشریف اور زرداری کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا اور لوٹی ہوئی دولت واپس لیکر آؤں گا ،میرے پاس 10نمبر کا چھتر ہے جو ان سے لوٹی گئی دولت کیلئے استعمال کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے جیل میں آٹا گوندوانا چاہئے ۔ کیپٹن (ر) صفدر کو کم سزا ملی ہے۔

نوازشریف کو جیل میں اے کلاس ملنی چاہئے ۔ اڈیالہ جیل سیاستدانوں کیلئے فائیو سٹار ہوٹل ہے یہاں قید سیاستدانوں سے اولاد بھی ہوئی ہے ۔ نواز شریف کو اے کلاس ملنی چاہئے کیونکہ یہ ان کا حق ہے ۔ جب میں جیل میں قید ہوا تو میں بچوں کی جیل میں بچوں کو پڑھاتا تھا ۔ نوازشریف کوجیل میں مشقت کیلئے موسیقی کی کلاس دے دینی چاہئے یا کمپوٹر پر لگا دیں تاکہ ان کی انگلش بہتر ہوسکے ۔ مریم نواز کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ

جیل جانے سے لیڈر نہیں بنتا بلکہ سارے خاندان کی تباہی کا موجب مریم ہے ، نواز شریف کے بچے اب پاکستان نہیں آئیں گے ۔ نام ان کے بہت بڑے ہیں اور کام بہت چھوٹے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں بھی ٹوئٹ سیکھنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ ہماری قوم فارغ قوم ہے جس کو سوائے ٹی وی اور فون کے کوئی کام نہیں ہے ۔ اگر فون اور ٹی وی بند ہوجائے تو قوم کی موت واقع ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کو چلانے والا میں ہوں جس نے بجلی کے بلوں میں 25روپے لگا دیئے ورنہ شائد یہ بند ہی ہو جاتا ۔پنجاب میں آئندہ حکومت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ قوم بیدار ہوچکی ہے ، اگر عمران خان کی لہر چل گئی تو بہت چلے گی ۔ میں عوام سے کہتا ہوں کہ مال (ن) لیگ کا کھاؤ اور ووٹ بلے کو دو، اگر ہنگ پارلیمنٹ بھی ہوئی تو وزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…