جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ختم نبوت پر کامل یقین رکھتا ہوں، قاسم سیالوی نے خود کہا ہمیں ایجنسیا ں استعمال کررہی تھیں اور آج وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  جولائی  2018 |

فیصل آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر قانون پنجاب امیدوار این اے 106اور پی پی 113 ر انا ثناء اللہ خاں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں ختم نبوت پر کامل یقین رکھتا ہوں اور میرے ایمان کا حصہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں جو اس کو نہیں مانتا وہ دائر اسلام سے خارج ہے جبکہ جولوگ اس کی آڑ میں عوام کو گمرہ اور سیاست کررہے ہیں انہیں دنیا اور آخرت میں حساب دینا ہوگا ، میں ایک سیاسی کارکن ہو ں اور

جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مخالف ایک لوٹا کھڑا ہے جس نے ہر دور میں پارٹی تبدیلی کی ہے لیکن اب عوام لوٹوں کو ووٹ نہیں دی گی، قاسم سیالوی نے خود کہا کہ ہمیں ایجنسیا ں استعمال کررہی تھیں اور آج وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا رہا ہے ، آج سے پانچ سال پہلے اس ملک کا بڑا مسئلہ دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ تھا ،میاں محمد نواز شریف کو ملک سے اندھیرے دور کرنے‘ دہشت گردی ختم کرنے‘ معیشت کو بہتر کرنے اور سب سے بڑھ کر سی پیک لانے کی سزا دی جارہی ہے، 13جولائی کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کا شانداد استقبال ہو گا ،مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے،میرا صوبائی حلقہ ترقی کے لحاظ سے ایک مثالی حلقہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں این اے 106میں ایک عوامی جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، علاوہ ازیں اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی غلام محمد چشتیہ صابریہ نے اپنے ہزاروں مریدین کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر ر انا ثناء اللہ خاں کی مکمل حمائت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی غلام محمد چشتیہ صابریہ نے کہا کہ ہماری شوریٰ ن لیگ کاساتھ دینے کافیصلہ کرچکی ہے اور عام انتخابات میں ہم لیگی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

اس بات کا فیصلہ سمن آباددکن پارک میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ۔مسلم لیگی رہنما رانا احمد شہریار،میاں محمد جمشید ،سلطان اعوان،میاں اعظم،حمزہ چوہدری ،میاں وسیم،شہزاد چوہدری،رانا ماجد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔رانا احمد شہریار نے حمائت پر حاجی غلام محمد کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا استقبال ہمارا جمہوری حق ہے اور پور ی مسلم لیگ (ن))نوازشریف کا بھرپوراورپرامن استقبال کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 70سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…