جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے ؟ (ن) لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑے گئے،نوازشریف نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے، میرے اندر پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے،میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سلیوٹ کرتا ہوں، انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے،

انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں ہے، (ن) لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑے گئے۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام انتظامات اپنے ہاتھ میں لے ، جو کچھ آج ہورہا ہے اس سے اتنخابات کو نقصان پہنچ چکا ہے، انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں ہے، ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں، میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سلوٹ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، کسی پارٹی کے خلاف کچھ کیا جارہا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، (ن) لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑے گئے، مسلم لیگ (ن) اور قوم کسی طور پر بھی ان چیزوں کو قبول نہیں کریں گے، ہم نے کونسا کوئی گناہ کیا ہے؟ ہم محب وطن لوگ ہیں، مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے، میرے اندر پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا ، آج اس پارٹی کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ )



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…