بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میرے شیرو!لاہور ائیرپورٹ پہنچ جاؤ شہبازشریف نے لاکھوں کارکنوں کو کال دیدی،اگر میرے ایک بھی بندے کو کچھ ہوا تو ۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ کی نگران حکومت کوسنگین دھمکی

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تیرہ جولائی کو وطن واپسی پر پارٹی کے لاکھوں کارکنوں کو لاہور پہنچنے کی کال دیدی ہے یہ کال انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں اپنی صدارت میں منعقدہ پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیموں سمیت بلدیاتی نمائندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ تیرہ جولائی کو کم از کم اپنے ہمراہ دس دس افراد لیکر لاہورپہنچیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس جس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر،پرویز ملک ،حمزہ شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اپنی بیمار اہلیہ کے باعث نواز شریف لندن میں مقیم تھے جنہوں نے انتہائی مجبور میں وطن لوٹنا پڑا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کیلئے وطن واپس آرہے ہیں ان کا لاہور پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا جائے انہوں نے پنجاب کی نگران حکومت پر واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان اور رہنماء اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے لاہور میں اکٹھے ہونگے پارٹی کارکنوں کا ارادہ اپنے قائد کا پرامن استقبال کرنے کا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس یا ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک کارکن سے بھی زیادتی کی تو ذمہ دار افسر کو معاف نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں اور اپنے قائد کا پرامن استقبال کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…