پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

انتخابی تشہیر کیلئے پوسٹر پر چیف جسٹس اور سربراہ پاک فوج کی تصاویر شائع کرناتحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو بہت بھاری پڑ گیا، بڑی سزا سنادی گئی

datetime 9  جولائی  2018 |

گوجرانوالا(نیوز ڈیسک)اپنی انتخابی تشہیر کیلئے پوسٹر پر چیف جسٹس پاکستان اور سربراہ پاک فوج کی تصاویر شائع کرنے پر تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو نااہل کردیا گیا۔پیر کو الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 53 سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصرچیمہ کو نااہل قرار دے دیا ہے، ناصر چیمہ نے اپنی انتخابی تشہیر کے لئے پوسٹرز پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر شائع کی تھیں۔ الیکشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ ناصر چیمہ پی پی 53 سے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چنیوٹ میں اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ناصر چیمہ سے پوچھا تھا کہ کس بنیاد پر آپ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں؟، آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق؟ کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟۔ امیدوار تحریک انصاف ناصر چیمہ نے جواب دیا کہ یہ اشتہار اور پوسٹرز الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…