اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زرین ضیاء نے علی امین گنڈہ پورکو چوڑیاں اور پراندہ پہنانے کا اعلان کردیا،انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زرین ضیاء نے علی امین گنڈہ پورکو چوڑیاں اور پراندہ پہنانے کا اعلان کردیا۔ ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع میں پیرا شوٹرز کو ٹکٹ دیئے گئے ۔ڈی آئی خان میں پیراشوٹر خاتون کو ٹکٹ دیا گیا،مخصوص نشستوں پرکسی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اچھے انسان ہیں لیکن انہیں مس گائیڈ کیا جا رہا ہے،

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرویزخٹک،شاہ فرمان اورعاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ پر سرد جنگ ہے۔سابق خاتون رکن اسمبلی زرین ضیاء کی قیادت میں ساوتھ ریجن کی خواتین عمران خان اور پارٹی لیڈروں کے خلاف پھٹ پڑیں ، خواتین نے علی امین گنڈاپور سمیت سب کا بھانڈہ پھوڑ دیا،خاتون رکن نے پراندہ اور چوڑیاں لہراتے ہوئے کہہ دیا یہ علی امین گنڈاپور کو پہناوں گی۔ نوشہرہ میں پرویز خٹک کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دیا گیا ہے علی امین گنڈاپور،پرویز خٹک اور شاہ فرمان کہ جوتے پالش نہیں کرسکتے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی زرین ضیاء اور دیگر خواتین نے عمران خان اور پرویز خٹک سمیت پارٹی لیڈروں کی خوب کلاس لی اور کہا کہ جنوبی اضلاع کی خواتین نے مشکلات کہ باوجود پارٹی کا ساتھ دیا ہے خواتین میں سے کسی ایک خاتون کو مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے بلکہ ڈی آئی خان میں پارٹی کی غیر رکن خاتون ، صوابی میں ضلعی صدر کی گھر بیٹھے بیوی اور نوشہرہ میں پرویز خٹک کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دے دیا گیا سابق خاتون رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ علی امین گنڈاپور نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاروبار کیا اور تین کروڑ ڈکار کر گئے پشاور میں 3 خواتین عہدیدار پیراشوٹ کہ ذریعے آئی ہیں عمران خان ٹھیک ہے مگر اسے مس گائیڈ کیا جا رہا ہے ہم علی امین گنڈاپور،پرویز خٹک اور شاہ فرمان کہ جوتے پالش نہیں کرسکتے اْنہوں نے انکشاف کیا کہ پرویز خٹک،شاہ فرمان اور عاطف کہ مابین وزارت اعلی پر سرد جنگ ہے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…