جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کی اہلیہ کو بڑی خوشخبری مل گئی ،منظور وٹو کی بیٹی کا الیکشن لڑنے کا خواب چکنا چور

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم ( مانیٹرنگ ڈیسک)جگنو محسن کے کاغذا ت منظور،سابق وزیررضا علی اور منظور وٹو کی بیٹی جہاں آراء کے کاغذات مسترد ،سابق وزیرپر86لاکھ مالیت کی مرسڈیز بینز کار اورزرعی ٹیکس ظاہر نہ کرنے اعتراض ، جہاں آراء وٹو پردوہری شہریت کا اعتراض، ریٹرنگ آفیسر نے کونسلر نایاب کاشف رائیکوال کے اعتراض پرفیصلہ صادرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 184سے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیررضاعلی شاہ جنہوں نے اب آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروارکھے تھے جسکی سکروٹنی کے دوران مقامی کونسلر چوہدری نایاب کاشف رائیکوال نے اعتراضات داخل کیے کہ سابق وزیر نے اپنے کاغذات میں زرعی ٹیکس اور ایک 86لاکھ مالیت کی مرسڈیز بینز کار کی ملکیتی اثاثہ جات پوشیدہ رکھے ہیں جس پر دونوں اطراف سے بحث کے دوران رضاعلی گیلانی کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ اس نے وہ گاڑی کسی کو فروخت کردی ہے مگر وہ ریٹرنگ آفیسر کو مطمئن نہ کرپائے تمام معالات کی جانچ پرکھ کے بعدفیصل جمیل ریٹرنگ آفیسر اوکاڑہ نے رضاعلی شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ،واضع رہے کہ رضاعلی شاہ نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے حصول کی خاطر نظرانداز کی مگردوسری طرف سے بھی محروم رہے ،دریں اثناء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو کی صاحبزادی جہاں آراء وٹو نے بھی اسی حلقہ 184پی پی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،جہاں آراء وٹو پر برطانوی شہریت کا اعتراض ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اب دوہری شہریت کی حامل نہیں ہیں۔

اس سلسلے میں انکے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی شہریت چھوڑ چکی ہیں مگر اسکا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ نہیں لگایا گیا ،کاغذات مسترد ہونے کے بعد دونوں امیدوار اپیل کریں گے ،علاوہ ازیں اسی حلقہ پی پی 184سے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ معروف اینکر پرسن جگنو محسن نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ منظور کر لئے گئے ،موجودہ صورتحال وہ ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔

واضع رہے کہ ان تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کرائے جبکہ انکی سیاسی وابستگیاں بڑی مضبوط رہیں ہیں جسکے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے قابل اعتماد ساتھی میاں منظور احمد خاں وٹو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی جہاں آراء وٹو پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ہیں جبکہ سید رضا علی شاہ گیلانی ن لیگ میں اپنا اہم سیاسی مقام رکھتے ہیں اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن تھے ،دوسری طرف جگنو محسن نے ابھی سیاست میں قدم رکھا ہے اور وہ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…