ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

’’ہمارے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں‘‘عرب ممالک کے منہ موڑتے ہی ایک اور بڑا ملک میدان میں آ گیا، ہزاروں پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا اعلان

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کے بے روز گار ہونے کے بعد تیزی سے ترقی کرتے اور توانائی سے مالامال وسطی ایشیائی ملک آذربائیجان نے ہزاروں پاکستانیوں کو اپنے ہاں نوکریاں دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث مالی مشکلات میں پھنسے سعودی عرب میں

ہزاروں پاکستانیوں کے بیروزگار ہو جانے کے بعد پاکستان نے وسطی ایشیائی لیبر مارکیٹ میں جگہ بنانے کیلئےاہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ آذربائیجان وہ پہلا ملک ہو گا جو پاکستان سے افرادی قوت منگوائے گا۔ اس سلسلے میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کی یکم مارچ کو شیڈول میٹنگ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کی برآمد کیلئے معاہدہ متوقع ہے۔پاکستانی افرادی قوت کے حصول کیلئے آذربائیجان کی وزارت محنت اور سماجی تحفظ کی جانب سے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈویژن کو افرادی قوت،روزگار اور سماجی تحفظ کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاہدہ کا مسودہ بھی مل چکا ہےجبکہ پاکستان کے غیر ملکی اور اقتصادی امور سے متعلق ڈویژن نے اس مسودے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ قانون و انصاف ڈویژن بھی اس کاجائزہ مکمل کر چکا ہے۔ آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گیس اور تیل کی تجارت اور پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے متعلق بھی ایک معاہدہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے ممالک جیسا کہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور سعودی عرب پاکستان کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے تیل اور گیس فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیںجبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ترسیلات زر کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہیں کیونکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ان ممالک میں کام کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…