بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

خبردار ! قربانی کا جانور خریدنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں ورنہ آپ کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگو وائرس کا ایک کے بعد ایک وار جاری ، کراچی میں ایک اور شخص کانگو وائرس سے دم توڑ گیا۔ ماہرین نے شہریوں کو مویشی منڈی جاتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا۔ کانگو وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ 22 سالہ اللہ دتہ قربانی کے جانور بیچنے بہاولپور سے کراچی پہنچا تھا۔
تین روز قبل اسے جناح ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس میں کانگو وائرس کی تشخیص کی گئی۔ یوں اللہ دتہ سمیت رواں برس کراچی میں پانچ افراد اس وائرس سے دم توڑ چکے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس جانوروں پر موجود چیچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانور سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جبکہ یہ وائرس مریض سے صحت مند شخص کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ عید قربان قریب ہے، ایسے میں طبی ماہرین نے کہا کہ مویشی منڈی میں ماسک اور دستانے پہن کر جائیں جبکہ بیمار مویشیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ کانگو وائرس کے سب سے زیادہ کیسز بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایسے میں قربانی کے لئے بلوچستان، پنجاب اور سندھ سے کراچی آئے جانوروں سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…