بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پوری پاکستانی قوم کا سلام

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزازنشانِ حیدرپا نے والے قوم کے عظیم سپوت میجر شبیر شریف شہیدکا44واں یومِ شہادت انتہائی عقےدت و احترام کے ساتھ مناےا گےا،جی او سی مری میجر جنرل کلیم آصف نے آرمی چےف جنرل راحےل شرےف کی جانب سے شہےد کے مزارپر پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔تفصےلات کے مطابق میجر شبیر شریف شہیدکے یومِ شہادت پرلاہورمیں ان کے مزار پر ایک پ±روقارتقریب ہوئی،آرمی چیف کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے گئے جبکہ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔1971ء کی پاک بھارت جنگ میں ملکی دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنےوالے میجر شبیر شریف شہید کا 44واں یومِ شہادت ،قبرستان میانی صاحب میں شہید کے مزارپر پ±روقار تقریب ہوئی،فرنٹئر کور کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔جی او سی مری میجر جنرل کلیم آصف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے مزارپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،شہید کی بہن نجمی کامران کاکہناتھاکہ ملک کی خدمت اسی جذبے کے ساتھ کی جانی چاہئے،جس جذبے کے تحت میجرشبیر شریف شہیدنے جان قربان کی۔میجر شبیرشریف شہیدکے صاحبزادے تیمورشریف کہتے ہیں،ان کے والدنئی نسل کے رول ماڈل ہیں۔تقریب میں موجودمیجر شبیرشریف شہیدکے ساتھیوں نے بھی ان کی یادیں تازہ کیں۔28اپریل1943ء کو گجرات کے قصبے کنجاہ میں آنکھ کھونے والے میجر شبیر شریف شہیدکا تعلق بہادروں اور دلیروں کے خاندان سے ہے،ان کے ماموں میجر راجہ عزیزبھٹی شہیدبھی نشانِ حیدرپانے والوں میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…