جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے پرغورشروع کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے مرکز کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کو پاٹا طرز پر خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے ممکنہ اقدام کے پیش نظر انضمام مرحلہ وار کرنے کے فارمولے پر غور شروع کر دیا جس کے تحت7 قبائلی ایجنسیوں کو3 مراحل میں پختونخوا کا حصہ بنایا جائیگا جبکہ ایف آر علاقوں کو متعلقہ اضلاع میں پہلے مرحلہ میں ضم کیا جائیگا۔قبائلی علاقوں کو پختونخوا میں ضم کرنے کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں بائیسواں آئینی ترمیمی بل بھی جمع کرایا جا چکا ہے جبکہ اعلیٰ سطح پر بھی اس بات کا جائزہ لیاجارہا ہے اور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے یا دیگر آپشنزکی طرف جانے کی بجائے غالب امکان یہی ہے کہ اسے پختونخوا میں ضم کیا جائیگا تاہم قبائلی علاقوں کو بندوبستی حیثیت نہیں ملے گی اور یہ صوبہ کے زیرانتظام قبائلی علاقہ (پاٹا) کے طور پرگورنراور صدر پاکستان کے ہی کنٹرول میں رہے گاجہاں قوانین کا نفاذ بھی صدر پاکستان کی منظوری سے ہوگا۔پہلے مرحلے میں آئندہ سال کے اوائل میں خیبر اور مہمند ایجنسیوں کو ضم کیا جائے جبکہ چھ ایف آر علاقے جن میں ایف آرپشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور ٹانک شامل ہیں انھیں بھی متعلقہ اضلاع میں ضم کیا جائیگا۔ آئندہ سال کے اواخر میں مزید3 قبائلی ایجنسیاں باجوڑ، کرم اور اورکزئی ایجنسی کو ضم کیا جائیگا جبکہ آخری مرحلے میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کا انضمام ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سارا عمل 2018 ء تک مکمل ہوگا، امکان ہے22واں آئینی ترمیمی بل پیش ہونے پر سلیکشن کمیٹی کے حوالے کیا جائیگا اور سلیکٹ کمیٹی میں تمام امور طے کرنے کے بعد قومی اسمبلی سے منظوری لی جائیگی جس کے بعد سینیٹ سے منظوری کے بعد اسے صدر پاکستان کے پاس منظوری کیلیے ارسال کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…