پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پولیس نے کریک ڈائون تیز کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے اب تک 169 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتاریاں شیوہ اڈہ، یارحسین، رزڑ، صوابی خاص، ٹوپی، لاہور، گدون اور ضلع کے دیگر علاقوں میں کی گئی ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں پی ٹی آئی کے کئی مقامی عہدیداران اور متحرک کارکن بھی شامل ہیں، جنہیں مختلف مقامات سے کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو لانگ مارچ کی تیاریوں اور امن و امان میں خلل پڑنے کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا گیا ہے دوسری جانب ضلع بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ادھر، پولیس نے پی ٹی ائی ضلع مردان کے 85 کارکن گرفتار کر لیے جبکہ دیگر عہد یدارواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



















































