ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں یہ توسیع 15 اکتوبر 2026 تک کی ہے۔ذرائع کے مطابق تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے، رینجرز چیف کمشنر اور صوبائی حکومت کے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک کی گئی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز حکومت سے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہونے والے پی ٹی آئی کی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرت سے متعلق بریف کیا جبکہ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل پلان نظر آتا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت کی رائے تھی کہ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے، حکومت مثبت پیش رفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کرنے کے بجائے تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…