بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

علیمہ خان کی پارٹی پر اجارہ داری کیلئے کوششیں، واٹس ایپ گفتگو منظر عام پرآگئی

datetime 9  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پارٹی پر اجارہ داری کیلئے کوششیں اور شواہد منظر عام پر آگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق واٹس ایپ پر کی گئی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اپنے بھائی کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں، ان واٹس ایپ میسیجز میں علیمہ خان کی بانی پی ٹی آئی کی جیل میں قید کو سیاسی مقاصد اور پارٹی پر اجارہ داری کیلئے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔علیمہ خان سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات میں بانی پی ٹی آئی کو”Pot of Gold” سے تشیبہ دی ۔ علیمہ خان نے پیغامات میں کہا کہ ہم کیوں بانی پی ٹی آئی کیلئے جیل میں ائیر کنڈیشن اور بڑا کمرہ حاصل کرکے حالات کو نارمل دکھائیں، لوگوں کو درد محسوس ہونا چاہئے جو فریج، اے سی اور کمرہ پینٹ کروانے سے نہیں ہوگا۔

علیمہ خان نے احسن علوی کو بشری بی بی بارے بیانیہ بنانے کا کہا کہ لوگوں کو بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدت کیس میں ہوئی کیونکہ بشری بی بی نے اپنی بیٹیوں کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا۔علیمہ خان نے واٹس ایپ پیغامات کے اگلے مرحلے میں تاثر دیا کہ وہ مشال یوسفزئی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی اور گہرے تعلقات سے واقف ہیں وہ اپنی تین وزارتیں اڈیالہ جیل سے چلاتی ہے، کیونکہ وہ کم از کم تین دن سے اڈیالہ جیل میں ہیں۔احسن علوی نے جوابا کہا کہ اس (مشال یوسفزئی)کی اڈیالہ جیل تک رسائی کو محدود کرنا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو اس (مشال یوسفزئی)کا نام فہرست میں اب نہیں شامل کرنا چاہیے۔مشال یوسفزئی اور بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی پر طنز کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مشال یوسفزئی کا نام کسی بھی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔واٹس ایپ پیغامات میں مشال یوسفزئی کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی مشیر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔ واٹس ایپ پیغامات کا تیسرا حصہ علیمہ خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ہے۔

علیمہ خان شیر افضل مروت کی بیماری کی حالت میں تصویر مع عنوان شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ گیدڑ افضل خان کی حالت کورونا کی نئی قسم جی ایچ کیو 420کی وجہ سے تشویشناک ہے، مروت ہمیشہ اس وائرس کا شکار ہو تا ہے جب بھی بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیتا ہے۔علی امین گنڈا پور نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ ویڈیو بغیر ماسک کے بھیجی ہے یہ ہے فارم 47کا قرنطینہ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ان واٹس ایپ پیغامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہوچکی ہے جس میں موروثی سیاست عروج پر ہے۔ منظر عام پر آنے والے واٹس ایپ پیغامات بھی علیمہ خان کی خود غرض سیاست کا واضح ثبوت ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق علیمہ خان چاہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں جتنا عرصہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے گا اس کا فائدہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی علیمہ خان کے سیاسی سفر کا خاتمہ کردے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…