ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے واضح کردیا مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، علیمہ خان

datetime 6  جنوری‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیا پر تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں لیکن انہوں نے واضح کر دیا کہ مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کے حوالے سے ایسا تاثر دیا جائے کہ وہ این آر او لیکر باہر آئے ہیں، ان لوگوں نے بڑی کوشش کی کہ بانی پی ٹی آئی 3 سال کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بھی کہا گیا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو ہاؤس ارسٹ کرلیتے ہیں، وہ خاموش رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں، یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں ہمیں مختلف ذرائع سے آئے۔انہوںنے کہا کہ میڈیا پر تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں لیکن عمران خان نے واضح کر دیا کہ مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو 2 نکاتی ایجنڈا دیا ہے، ایک مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے ، دوسرا مطالبہ بیگناہ لوگوں کی رہائی کا ہے۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر یہ سمجھ کر 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ نہیں دے رہے کہ میری گردن پر تلوار لٹکائیں گے تو آپ سزا سنائیں، بالکل اسی طرح جس طرح عدت کیس اور سائفر کیس میں سزا سنائی، عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ سزا سنائیں تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے کہ یہ کیا کیس تھا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے، 26 نومبر کے بعد اب وہ حالات نہیں، ہم آواز اٹھائیں گے کیوں کہ ہم نے بہت مشکلات دیکھی ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ اگر مذاکرات میں سنجیدگی دکھے گی تو وہ تیزی دکھائیں گے، ہمارے دو مطالبات حکومت کے سامنے ہیں لیکن حکومت کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملے گی تو بات آگے چلے گی، ابھی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات ہی نہیں کرنے دی جا رہی تو بات آگے کیسے بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ رابطہ کار اور حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں کہ عمران خان کو کسی چیز کا ڈر ہے، یہ ایک ناجائز ریفرنس ہے اور اس ادارے میں بچے مفت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، بانی پی ٹی ائی اس جرم کو قبول کرنے کو تیار ہیں، اس پر آپ ضرور سزا سنا دیں۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جو لوگ اب تک لاپتا ہیں اس معاملہ پر کیوں اواز نہیں اٹھائی جا رہی، پارٹی لیڈرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…