اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

توشہ خانہ 2کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشری بی بی بھی کیس کی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل آئی تھیں۔

سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور عثمان گل نے وکالت نامے جمع کرواتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کیں جبکہ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم نے دونوں بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر فردِ جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی، بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…