بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

چیف جسٹس نے کہا ہے وہ کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے، رانا ثنا اللہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایکسٹینشن نہ لینے کی بات وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے کی، قاضی فائز عیسٰی بڑے معزز چیف جسٹس ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کے لیے آئینی ترمیم کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے ہوتے تو ترمیم کرنی چاہیے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، آئینی ترمیم جب ہوگی تو وہ دونوں ایوانوں سے الگ الگ ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں، جن کے ساتھ بھی احترام کا رشتہ ہے ان کے ساتھ سلام دعا ہوتی رہنی چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ایک ایس ایچ او کی مار کے بیان کو سلپ آف ٹنگ قرار دے دیا۔وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق بڑی وضاحت سے آگاہ کیا گیا، فیض حمید پر اپنی مرضی کا آرمی چیف لگوانے کے لیے پی ٹی آئی کو استعمال کرنیکا الزام لگتا رہا ہے، اگر یہ الزام ہے تو پھر فیض حمید اکیلے یہ نہیں کرسکتے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ساتھ ہوں گے، ہوسکتا ہے فیض حمید اور بانی میں رابطوں کے واٹس ایپ میسجز ہوں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) نے انکشاف کیا کہ فیض حمید کا مسلم لیگ (ن) کے بہت سے رہنماؤں سے اچھا تعلق رہا ہے، فیض حمید نے آرمی کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، انہیں اس بات کا اندازہ تھا، مزید کہا کہ سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے ہمارے سامنے ایکسٹینشن سے متعلق بات نہیں کی، شہباز شریف نے بھی کبھی نہیں کہا کہ قمر باجوہ نے آکر ایکسٹینشن کا کہا ہو۔رانا ثنا اللہ کے مطابق نواز شریف سے قمر باجوہ کے سسر کی ملاقات نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…